ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی...

Fact Check: کیا محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سزائے موت سے پہلے محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کا منظر۔
Fact
 یہ ویڈیو تقریبا 9 سال پہلے، شام سے لوٹے مسفر کی ایئرپورٹ پر اپنی ماں سے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے نجران کے آل رزق خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد بن مرسل نے چند سال پہلے معیض بن عبد اللہ بن محسن الیامی کو قتل کردیا تھا۔ قتل کے الزام میں مرسل کو گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ جس کے بعد مرسل سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک برقعہ پوش خاتون ایک لڑکے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سعودی عرب میں سزا ئے موت دیئے جانے سے چند منٹ پہلے نجران کے محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی ہے۔

یہ ویڈیو محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ iasifjatt

مذکورہ دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو ایکس پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

محمد بن مرسل کی ماں سے آخری ملاقات کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے بنگ ٹول پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 اپریل 2014 کو اپلوڈ شدہ الثامنۃ نامی مستند یوٹیوب چینل پر 4 منٹ 37 سیکینڈ پر مشمل ویڈیو ڈبیٹ ملی۔ جس کے 1:24 سیکینڈ کے بعد وائرل ویڈیو جیسے ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈِیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ شام سے واپس آنے والے مسفر اور اس کی ماں ام محمد کی ملاقات کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ الثامنۃ

اس کے علاوہ ہمیں شام سے واپس آنے والے مسفر سے متعلق 2014 کو شائع ہونے والی العربیہ عربی اور رائٹرز کی رورٹس بھی موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے رہنے والا مسفر ملک شام جاکر جہادی گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔ جس کے بعد مسفر کو سعودی عرب لانے کے لئے ایک مہم چلائی گئی، اپنی ماں کی اپیل دیکھ کر مسفر نے گھر واپسی کی تھی۔ جہاں ایئرپورٹ پر ان کی والدہ اور اہل خانہ نے مسفر کا پُرزور استقبال کیا تھا۔

Courtesy: Al Arabiya

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو سعودی عرب میں ہم وطن کے قاتل محمد بن مرسل کی ماں سے سزائے موت سے چند لمحے پہلے آخری ملاقات کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو شام سے سعودی عرب واپس آنے والے مسفر کی والدہ سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی ہے۔

Result: False

Sources
Video reports published by الثامنۃ on 28 April 2014
Reports published by Al Arabiya and Reuters on 2014


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular