Authors
Claim
سوشل میڈیا پر پاکستان میں سخت سردی سے متعلق پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں 12 سے 15 جنوری کی راتیں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کو ہمارے ایک صارف نے واہٹس ایپ بوٹ نمبر 9999499044 پر بھی تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔
اس پوسٹ کو فیس بک اور ایکس پر مستند ہینڈلس سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
ٖFact/ Verification
پاکستان میں 12 سے 15 جنوری کے بیچ سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا بتاکر شیئر کئے گئے پوسٹ کی تحقیقات کے لئے ہم نے چند کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی ۵ تاریخ کو شائع ہونے والی روز نامہ پاکستان کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں پاکستان کے محکمہ موسمیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ مذکورہ دعویٰ فرضی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان کے محکمہ موسمیات کے آفیشل ایکس ہینڈل پاکستان محکمہ موسمیات پر مذکورہ دعوے سے متعلق 5 جنوری کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے بیچ موسم کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد بتایا گیا ہے۔ مزید لکھا ہے کہ “محکمہ موسمیات سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے، محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے”۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں 12 سے 15 جنوری کے بیچ سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے حوالے سے کیا گیا دعوی بے بنیاد ہے۔ پاکستان میں معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔
Result: False
Sources
Report published by Daily Pakistan on 5 Jan 2024
Tweet by Pak Met Department @pmdgov on 5 Jan 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔