Authors
Claim
پاکستان کے مشہور مصنف انور مقصود کو اغوا کیا گیا۔
Fact
انور مقصود کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان کے مشہور مصنف، مزاح نگار و ٹی وی شو کے میزبان انور مقصود کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف بولنے پر انہیں اغوا کر لیا گیا اور ان پر شدید تشدد کیا گیا ہے۔ صارف نے انور مقصود کی تصویر اور ایک ویڈیو رپورٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “پاکستان کے لیجنڈ انور مقصود صاحب کو بھی اغوا کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا اور انھیں کہا گیا کہ یہ جو آپ کہہ رہے ہیں یہ ہمیں سننے کی عادت نہیں ہے”۔
Fact Check/ Verification
ہم نے گوگل پر “ٹی وی شو کے میزبان انور مقصود اغوا” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جیو نیوز کی ویب سائٹ پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے 11 مارچ 2024 کو شائع ہونے والی ایک خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق انور مقصود نے ویڈیو جاری کرکے اغوا کی خبر کو طنز و مزاح کے انداز میں بے بنیاد بتایا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا ہے کہ “زخم ہوتے، ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا؟ ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لئے بریانی بنا رہا ہوتا”۔
مشہور ٹی وی شو کے میزبان انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود نے اپنے والد کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ بریانی کی دیگ میں چمچ چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اپنے اغوا ہونے کی خبر کو بے بنیاد بتا رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے بھی 14 مارچ 2024 کو انور مقصود کی ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی تھی، جس میں انور مقصود نے خود کے اغوا اور تشدد کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ بتادوں کہ اس خبر کو سب سے پہلے پاکستانی صحافی سمیع ابراہیم نے شائع کیا تھا۔ جس کے فرضی ہونے کی بات سمیع ابراہیم نے 12 مارچ کو ہی واضح کردی تھی اور اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے مشہور مصنف و ٹی وی شو کے میزبان انور مقصود کے اغوا کی خبر بے بنیاد ہے۔
Result: False
Sources
Report published by Geo News on 11 March 2024
Instagram post by Bilalx Maqsood son of Anwar Maqsood on 10 March 2024
X post by Murtaza Solangi on 14 March 2024
Facebook post by Sami Abraham on 12 March 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔