اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkپاکستان میں ہندو جوڑے کا آئی ایس آئی نے کیا قتل!سچ ہے...

پاکستان میں ہندو جوڑے کا آئی ایس آئی نے کیا قتل!سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

پاکستان کے بلوچستان میں ایک ہندوجوڑے کو پہلے جبراً اسلام قبول کروایا گیا۔پھر اسے آئی ایس آئی کے لوگوں نے قتل کر دیا۔بے شرموں سی اے اے کے لئے احتجاج کررہے ہو۔تمہارا منہ کالا ہو۔۔۔آگے لکھا ہے انڈیا پلیز سی اے اے سپورٹ۔

تصدیق

ان دنوں ٹویٹر پر دو تصویریں خوب وائرل ہورہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ بلوچستان میں ہندو جوڑے کو جبراً اسلام میں داخل کیا گیا۔پھر اسے آئی ایس آئی کے لوگوں نے موت کی نیند سولا دیا ہے۔مذکورہ بالا  ٹویٹ “مرچندانی یانا” نامی ٹویٹرہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی ان تصویروں کو مختلف کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔

Aneesa Baluch انیسہ بلوچ on Twitter

India We’re sorry that we could not save precious lives of this happy Hindu couple who converted & then killed by #PakISI backed Jihadis & extremist groups thus we too are waiting for the safe recovery of 30,000 Baloch, & We’re too being killed along with Hindus. #IWasNotthere

ہماری تحقیق

مذکورہ بالا تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں ٹویٹر کے کافی سارے پوسٹ ملے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

اسکرین پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے کچھ گوگل کیورڈ سرچ کیا ہے۔جہاں ہمیں نیوزایٹین پنجابی اور پنجاب نیوز پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق پاکستان کے بلوچستان میں ہندو لڑکی کی شادی ملسم لڑکے سے جبراً کرائی گئی ہے۔

ਪਾਕਿਸਤਾਨ ‘ਚ ਇਕ ਹੋਰ ਹਿੰਦੂ ਕੁੜੀ ਦਾ ਕਰਵਾਇਆ ਗਿਆ ਜਬਰਨ ਧਰਮ ਪਰਿਵਰਤਨ!- News18 Punjab

ਮਿਲੀ ਜਾਣਕਾਰੀ ਦੇ ਅਨੁਸਾਰ ਪਾਕਿਸਤਾਨ ਦੇ ਬਲੁਚਿਸਤਾਨ ‘ਚ ਹਿੰਦੂ ਕੁੜੀ ਨੂੰ ਅਗਵਾ ਕਰ ਜਬਰਨ ਇਸਲਾਮ ਕਬੂਲ ਕਰਵਾਇਆ ਗਿਆ ਹੈ।

دونوں نیوز ویب سائٹ سے ملی جانکاری کے بعد ہم نے اس بارے میں مزید تحقیقات کی۔پھر ہم نے اردو میں کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں پاکستانی ویب سائٹ پر وائرل تصویر والی خبریں ملیں۔جس میں لڑکی اور لڑکا اپنے ہاتھوں میں کاغذ لئے ہوئے ہیں۔خبر کے مطابق بلوچستان کے جعفرآباد میں ہندو لڑکی کنول ولد بھاگ چند نے ہندو مذہب تبدیل کر کے نوجوان عامر نواز سے ہائی کورٹ کوئٹہ میں نکاح کی ہے۔یہاں یہ صاف ہوگیا کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔کیونکہ یہ نومسلم جوڑا ہے ناکہ ہندو جوڑا۔

 اب ہم نے دوسری تصویر کی تحقیقات شروع کی۔جس میں دونوں کے قتل ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔وائرل تصویر کو ایک بار پھر سے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں سماء نیوز اور باغی ٹی وی پر وائرل تصویر والی خبریں ملیں۔جس کے مطابق پاکستان کے گجرات میں ماں نے اپنی بیٹٰی اور اس کے دوست کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔وہیں ہم نے اس خبر کو یوٹیوب پر سرچ کیا تو شانہ بشانہ نیوز،جذبہ نیوز اور پاک نیوز کے یوٹیوب چینل پر وائرل خبر ملی۔جس کے مطابق گجرات کے بولانی میں رشتہ تنازعہ کو لے کر ماں نے اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں وائرل تصویر میں سے ایک تصویر بلوچستان کے جعفرآباد کے نومسلم جوڑے کا ہے نا کہ ہندو جوڑے کا اور نا ہی انہیں آئی ایس آئی کے لوگوں نے قتل کیا ہے۔وہیں دوسری تصویر مطابق گجرا ت کے بولانی کا ہے۔جہاں ماں نے اپنی بیٹٰی اور اس کے دوست کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ٹولس کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹا دعویٰ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular