Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
امریکا میں چلتی بس سے لوگوں کے اچانک غائب ہونے کا منظر۔
ویڈیو کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلتی بس کے اندر فلمائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بیٹھے لوگ اچانک غائب ہو رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے، جہاں چلتی بس سے لوگ اچانک غائب ہونے لگے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس میں بیٹھے لوگ ایک دم غائب ہو رہے ہیں۔ یہ ایک عجیب وقعہ پہلی دفعہ سامنے آرہا ہے”۔

امریکا میں چلتی بس سے اچانک غائب ہو رہے لوگوں کی ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ ٹول کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے چند فریموں کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اصل ویڈیو مسیحی تنظیم ٹرننگ پوائنٹ منسٹریز کی ویب سائٹ پرموصول ہوئی، جسے وژنری پادری ڈیوڈ جرمیاہ نے قائم کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے علاوہ ویب سائٹ پر لاپتہ ہونے والے افراد کی کئی دیگر ویڈیوز بھی شائع کی گئیں ہیں۔
ان کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیوز مذہبی مقاصد کے بنائی گئی ہیں۔ ٹرننگ پوائنٹ پروڈکشنز نے ریپچر کی یہ صارف کی جانب سے بنائی گئی یہ پری انیکٹمنٹ ویڈیو جاری کی تھیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کرنے و انہیں ویب سائٹ تک لانے کا کام کرتی ہیں، جہاں انہیں ریپچر سے متعلق مزید معلومات حاصل ہوتی ہے۔
بعض مسیحی روایات کے مطابق یسوع کو ماننے والوں کو مصیبت کے دور اور دوسری آمد سے پہلے ہوا میں عیسیٰ علیہ السلام سے ملنے کے لئے اٹھا لیا جائے گا اور اسی تھیوری کو ریپچر کا نام دیا جاتا ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ڈیوڈ جرمیاہ کے آفیشل فیس بک پیج ٹرننگ پوائنٹ وتھ ڈاکٹر ڈیوڈ جرمیاہ پر موصول ہوئی۔ اس ویڈیو کو 23 ستمبر 2023 کو شیئر کیا گیا تھا اور ساتھ ہی اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ہم نہیں جانتے کہ کب خدا اپنے پیروکاروں کو دنیا سے باہر لے جائے گا لیکن اتنا ضرور معلوم ہے کہ یہ ایک عام سے دکھنے والے ہی دن ہوگا۔ کہا آپ تیار ہیں؟؟؟؟ پرہیپس ٹوڈے”۔ حالانکہ اس میں ویڈیو کے اصل یا فرضی ہونے یا اس کے مقام کی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیوز ویب سائٹ ایسو سی ایٹ پرسی پر 4 اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ فیکٹ چیک ملا۔ اے پی کو ای میل کے ذریعے ٹرننگ پوائنٹ منسٹری کے ترجمان شینان مان نے سی جی آئی (کمپیوٹر جنریٹڈ امیجری) کی مدد سے تیار کردہ بتایا تھا۔
اس کے علاوہ ہم نے ایسے کسی واقعے سے متعلق میڈیا رپورٹس بھی تلاش کیں، لیکن ایسی کوئی معتبر خبر ہمیں نہیں ملی، جس میں امریکا میں لوگوں کے غائب ہونے کا ذکر کیا گیا ہو۔
لہٰذا نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ امریکا میں چلتی بس میں لوگوں کے اچانک غائب ہونے کی یہ ویڈیو کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیوز ٹرننگ پوائنٹ نامی تنظیم کی جانب سے مذہبی مقاصد کے لئے بنائی گئی ہیں۔
Sources
Video found on perhapstoday.org
Facebook post by Dr David Jeremiah on 23 Sep 2023
Report published by AP on 4 Oct 2023