جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkطیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی ترمیم شدہ ہے

طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی ترمیم شدہ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر ایک طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر کو کچھ صارفین عربی کیپشن کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ “ایک پائلٹ خود کو خطرے میں ڈال کر سیلفی لے رہا ہے، اپنی بیوی کو صرف اس بات پر قائل کرنے کے لئے کہ وہ کام پر ہے”۔

 طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی ترمیم شدہ ہے
Courtesy:Twitter @E1u2TRdeDEfiYlM

ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی والی تصویر کو اسی سال کے جنوری ماہ میں بھی اردو کیپشن کے ساتھ فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا۔

 طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی ترمیم شدہ ہے
Courtesy:Facebook/chromatic.shezal

Fact Check/Verification

طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہوکس آئی ڈاٹ کام پر وائرل تصویر کے ساتھ شائع شدہ اپریل 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر اصل ہو ہی نہیں سکتی۔ ایک پائلٹ کے لئے یہ ناممکن ہے کہ وہ طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل کر سیلفی اسٹیک کا استعمال کرے اور تصویر لے۔ یہ ایک مزاحیہ طور پر فوٹوشاپ کی گئی تصویر ہے، جسے مائک ویگنر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔

Courtesy:hoaxeye.com

سرچ کے دوران ہماری نظر طیارے کی اس جگہ پر پڑی جہاں پائلٹ ویگنر لکھا ہوا تھا۔ ہم نے جب اس نام کو انسٹاگرام پر سرچ کیا تو ہمیں 12 جون 2018 کو اپلوڈ شدہ وائرل تصویر ملی۔ جس میں انہوں نے اپنے اس تصویر کے کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ فوٹوشاپ کا استعمال کیا ہے اور ساتھ ہی اسی پوسٹ کے کمنٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ دونوں تصویر اصل ہیں، مگر الگ الگ مقام پر لی گئی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ یہ دونوں ساتھ میں بہت اچھی لگیں گی اس لئے اسے بناکر شیئر کیا۔

Courtesy:Instagram@pilotwanger

اس طر ح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ طیارے کی کھڑکی سے پائلٹ کی لی گئی سیلفی و دیگر مزاحیہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر فوٹوشاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Result:Manipulated Media/ Altered Photo

Our Sources

Report Beautiful selfie published by hoaxeye.com on April 07,2020.
Instagram post by Pilot Wagner on June 12, 2018.

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular