جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckPoliticsسپریم کورٹ نے اشوک چکر کے نیچے ستیہ میو جئےتے والے نعرے...

سپریم کورٹ نے اشوک چکر کے نیچے ستیہ میو جئےتے والے نعرے کو بدل کر نہیں کیا یاتو دھرماستو جئے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اشوک چکر کے نیچے ستیہ میو جئےتے کی جگہ یتودھرمستو جئے لکھ دیا گیا ہے۔یہ دیش کہا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ نے 17اگست کو ایک لسٹ جاری کی۔جس میں دہلی ہائی کورٹ کے 6ججوں کے نام کی فہرست جاری کی۔لیکن یہاں بڑی خبر یہ ہے کہ اشوک چکر کے نیچے لکھا لفظ بدل دیا گیا ہے۔

وائرل پوسٹ
Viral image From Twitter

سنیل آستے نامی آفیشل ٹویٹر ہیڈل سے سپریم کورٹ کا ایک خط شیئر کیا ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ خط میں نظر آرہا اشوک چکر کےنیچے لکھے ستیہ میوجےتے کو بدل کر یَتُودھرمستو جئے لکھ دیا گیا ہے۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 202 یوزروں نے ری ٹویٹ کردیاتھا۔جبکہ 371 لائک بھی کیاجاچکا ہے۔آرکائیو لنک۔

سماجی کارکن علی سہراب عرف کاکاوانی نے بھی ایک تصویر شیئر کیا ہے ۔جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہائی کورٹ کے لوگو میں ستیہ میوجئےتے لکھ ہے اور سپریم کورٹ کے لوگو (Logo) میں یَتُودھرمستو جئے لکھا گیا ہے۔اگر دیکھا جائے تو کاکاوانی نے مذہبی رن گ دے کر لوگو کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

نیوزچیکر کی ٹیم وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلیے سب سے پہلے سپریم کورٹ آف انڈیا کے ویب سائٹ کو کھنگالا۔جہاں نہ تو ہمیں ایسی کوئی پریس ریلز ملی اور ناہی کسی بھی طرح کا نوٹس۔جس میں نعرے بدلنے کا ذکر کیا گیا ہو۔پھر ہم نے ویب سائٹ پر سپریم کورٹ کی تاریخ کو بھی پڑھا۔لیکن ہمیں کہیں بھی ستیہ میوجئےتے والے نعرے سے جڑی جانکاری نہیں ملی۔

1st Finding

مذکورہ جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں 2017کا ایک بلوگ ملا۔جس کا عنوان (Supreme Court of India’s Logo)تھا۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ کا لوگو (logo)اشوک چکر ہے۔لیکن اس کے نیچے لکھانعرہ یَتُودھرمستو جئے ہی ہے۔

وہیں سرچ کے دوران آج تک نیوز ویب سائٹ پر یَتُودھرمستو جئے کے حوالے سے ایک مضمون ملا۔خبر کے مطابق اشوک شکر کے نیچے لکھے نعرے کے بارے میں ایک شخص نے آرٹی آئی کے ذریعے جانکاری طلب کی تھی کہ سپریم کورٹ کے لوگوں(logo) کے نیچے یَتُودھرمستو جئے والانعرہ کیوں لکھا ہے تو جواب میں بتایاگیا تھا کہ اس نعرے کو مہابھارت کے شلوک(آیت) (श्लोक ‘यतः कृष्णस्ततो धर्मो यतो धर्मस्ततो जयः से ) لیا گیا ہے۔بتادوں کہ یہ جملہ سنسکرت کا ہے۔جس کے معنیٰ ہے کہ جہاں مذہب ہے وہاں جیت ہے۔

آج تک ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے
Final Finding

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ نےاپنا نعرہ اور لوگو کبھی نہیں بدلہ ہے۔سوشل میڈیا پر نعرے کو لےکر کیا جارہا ہےدعویٰ محض افواہ ہے۔

Result:Misleading

Our Sources

Supreme Court:https://main.sci.gov.in/history

Advocatemunday:https://advocatemunday.wordpress.com/2017/01/09/supreme-court-of-indias-logo/

AAjTak: https://www.aajtak.in/india/story/supreme-court-motto-or-tagline-and-meaning-tstp-971577-2019-11-09

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular