ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہفتہ, نومبر 2, 2024

ہومFact CheckFact check: ملیحہ ہاشمی اور بیرسٹر گوہر کے بوس و کنار کی...

Fact check: ملیحہ ہاشمی اور بیرسٹر گوہر کے بوس و کنار کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ویڈیو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ٹاک شو کی میزبان ملیحہ ہاشمی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھت پر ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Fact
ویڈیو بھارت کی ہے، جس میں ایک سرکاری ملازم کو عدالت کی عمارت کے بالن پر خاتون کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں سیاسی ہلچل کے بیچ پی ٹی آئی پر ان کے مخالفین سوشل نٹورکنگ سائٹس پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسی تناظر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں وکیل کے لباس میں زیب تن ایک شخص کو عمارت کی چھت پر ایک خاتون سے بوس و کنار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ٹاک شو کی میزبان ملیحہ ہاشمی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی چھت پر ایک دوسرے کو بوس و کنار کرتے ہوئے”۔

یہ ویڈیو بیرسٹر گوہر علی خان اور ٹاک شو کی میزبان ملیحہ ہاشمی کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Awan Awan Awan
Courtesy: X @786GHQ

Fact Check/ Verificatoin

ملیحہ ہاشمی اور بیرسٹر گوہر کے بوس و کنار کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 فروری 2024 کو اپلوڈ شدہ تلنگانہ کے یوٹیوب چینل روز نامہ سُمن ٹی وی، ولڈ وولف فوکس اور مہا نیوز نامی چینلس پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ ان یوٹیوب چینلس کے ڈسکرپشن میں وائرل ویڈیو میں خاتون کے ساتھ بوس و کنار کر رہے شخص کی پہچان تلنگانہ ہائی کورٹ کے سابق اسپیشل جی پی سنجے کمار کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Suman TV Daily

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے اے بی پی نیوز تیلگو پر رواں ماہ کی 11 تاریخ کو شائع شدہ ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو تلنگانہ سابق حکومت میں بطور اسپیشل جی پی کام کرنے والے جوڈیشل آفیسر کی ہے۔ ان کی ایک خاتون سے بوس و کنار ہونے کی یہ ویڈیو تقریباً 5 ماہ قبل فلمائی گئی تھی۔

Courtesy: ABP News

Conclusion

لہٰذا مذکورہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہل علی خان اور ٹاک شو کی میزبان ملیحہ ہاشمی سے نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں خاتون کو بوسہ لے رہا شخص کی شناخت تلنگانہ ہائی کورٹ کے سابق اسپیشل جی پی سنجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channels Suman TV Daily, Mahaa News and Wild Wolf Focus on Feb 2024
Report published by ABP News on 11 Feb 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular