جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکیا اس تصویر میں واقعی روسی صدر عمران خان پر لکھی گئی...

کیا اس تصویر میں واقعی روسی صدر عمران خان پر لکھی گئی کتاب پڑھ رہے ہیں؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر روسی صدر پوتین کی عمران خان پر لکھی گئی کتاب پڑھتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ کتاب کے کور پیج پر عمران خان کی تصویر بنی ہے اور اس پر انگلش میں ‘عمران خان پاکستان’ لکھا ہوا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر کی کتاب دنیا پڑھنا چاہتی ہے۔

ماہ نور ملک، پنڈی بوائے اور حافظ شہباز4 نامی ٹویٹر صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “عمران خان کو دنیا پڑھتی ہے اور ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔ شکر الحمداللہ رب العالمین”۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین عمران خان پر لکھی کتاب نہیں پڑھ رہے ہیں۔
Courtesy: Twitter @Mahnoor2662

اس کے علاوہ متعدد فیس بک صارفین نے مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔

Courtesy:Fb/Sad Marwat

Fact check / Verification

وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پرسیڈنٹ آف رشیا نام کے ویب سائٹ پر 14 جون 2016 کا ایک مضمون ملا۔ جس میں روسی صدر پوتین کی وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر موجود تھی۔

غور کر نے پر معلوم ہوا کہ صدر پوتین جس کتاب کو ہاتھ میں لئے دیکھ رہے ہیں، اس پر نا تو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بنی ہے اور ناہی اس پر عمران خان پاکستان لکھا ہوا ہے۔ ٹیبل پر رکھے سامان پر بھی غور کیا تو وائرل تصویر سے مختلف نظر آیا۔ جسے آپ درج ذیل کے گرافک میں کی گئی نشاندہی سے واضح فرق کر سکتے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتین رشین اکیڈمی سائنس کے صدر ولادمیر فورٹوو اور فیڈرل ایجنسی فار سائنٹیفک آرگنائزیشن کے ڈائیریکٹر میکھائل کوتیوکوو کے ساتھ 14 جون 2016 کو ماسکو میں ایک میٹنگ کے دوران ایک کتاب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روسی صدر پوتین کی مذکورہ تصویر کو عالمی ویب سائٹ نے بھی شائع کیا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ روسی صدر پوتین عمران خان پر لکھی کتاب نہیں پڑھ رہے ہیں، بلکہ اصل تصویر کو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Result: Altered Photo

Our Sources

Image published by en.kremlin.ru on 14 June 2016
Image published by Alamy on 14 June 2016
Self analysis by Newschecker

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular