اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا ہنس راج ہنس نے رگھوپتی راگھو راجا رام بھجن میں ایشور...

کیا ہنس راج ہنس نے رگھوپتی راگھو راجا رام بھجن میں ایشور اللہ تیرو نام کے بجائے گایا جے شری رام؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اور ممتاز گلوکار ہنس راج ہنس رگھوپتی راگھو راجا رام بھجن گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ صارفین کیپشن میں لکھ رہے ہیں کہ “آخرکار رگھوپتی راگھو راجا رام سے ایشور اللہ تیرو نام ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ جے شری رام، سیتا رام گایا جا رہا ہے”۔

 رگھوپتی راگھو راجا رام بھجن  کے  بول بدلنے کا دعویٰ کرنے والا پوسٹ
Courtesy: Twitter @SheetalPronamo

اس ویڈیو میں مع وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر وینکیا نائیڈو کے حاضرین میں کئی معروف شخصیتوں کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ویڈیو میں گلوکار بھجن میں ایشور اللہ تیرو نام کے بجائے چار مرتبہ جے شری رام، سیتا رام دوہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹویٹر پر “@شیتل پرونامو” نے شیئر کیا ہے اور ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس پوسٹ کو 9000 سے زیادہ لائکس اور 2700 سے زائد ری ٹویٹ کیا جا چکا تھا۔

Fact check/Verification

اس ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے تحقیق شروع کی۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر اصل ویڈیو ملا۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو مہاتما گاندھی کی 152ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہنس راج ہنس کے ذریعے دی گئی پیش کش کی ہے۔

یہ ویڈیو 4 اکتوبر 2021 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا اور یہ ویڈیو تقریباً 6 منٹ لمبا ہے۔ اس میں 2 منٹ 38 سیکینڈ پر گلوکار ایشور اللہ تیرو نام، سب کو سنمتی دے بھگوان گاتے ہوئے واضح طور پر سنائی دے رہے ہیں۔ اس سے پتا چلا کہ ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں انکاؤنٹر کے بعد سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر وائرل

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اصل ویڈیو میں بی جے پی رہنما و گلوکار ایشور اللہ تیرو نام گاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس بھجن کے بول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Result:c

Sources

YouTube

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular