Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں 27 اکتوبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی، جس کے بعد سے شائقین پاکستانی ٹیم پر تنقید کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین رمیض راجہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے پاکسانی ٹیم کی زمبابوے سے ہار کو تاریک لمحہ بتایا ہے اور ملکی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانی بنایا۔
متعدد ٹویٹر صارفین نے رمیض راجہ کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکها “رمیض راجہ یہ آپ کی منظور شدہ ٹیم ہے۔ آپ نے اس ویڈیو میں ہر ایک الزام دیا ہے سوائے اپنے آپ کو۔ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے آپکے آپ استعفیٰ دیں”۔

دیگر ٹویٹس کا آرکایئو لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اسی طرح سے رمیض راجہ کی ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔ جس کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

رمیض راجہ کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر چند کیورڈ سرچ کیے، اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ ملی، جس میں اس ویڈیو کو 2021 کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں واضع کیا گیا ہے کہ رمیض راجہ کی ویڈیو ایک برس قبل ان کے ہی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے، جب وہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نہیں تھے۔
اس رپورٹ سے واضع ہوا کہ یہ ویڈیو رمیض راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہے۔ ہم نے یوٹیوب پر رمیض راجہ کے چینل کو سرچ کیا اور دیکھا کہ یہ ویڈیو واقعی ان کے چینل پر موجود ہے، جو 23 اپریل 2021 کو اپلوڈ کی گئی ہے۔
رمیض راجہ کی ویڈیو کو غور سے سنا تو انہوں نے پاکستانی ٹیم کی زمبابوے سے ہار کو ‘ڈارک مومنٹ’ یعنی تاریک لمحہ قرار دیا ہے۔ ہم نے انگریزی میں رمیض راجہ، تاریک لمحہ، اور دیگر کیورڈ کو گوگل سرچ کیا، تو ہمیں 24 اپرئل 2021 کو شائع شدہ ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ ملی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان رمیض راجہ نے زمبابوے سے ہار کے بعد پاکستانی ٹیم کو کھری کھری سنائی۔ رپورٹ پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں رمیض راجہ کی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ لکھا ہوا ہے، جو اسی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ ہے۔سرچ کے دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی وئب سائٹ پر 24 اپریل 2021 کو شائع شدہ ایک رپورٹ ملی، اس رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ رمیض راجہ نے پاکستانی ٹیم کا زمبابوے سے ہار کو تاریک لمحہ قرار دیا۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ رمیض راجہ کی ویڈیو پرانی ہے جو 2021 میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Report by NDTV, Dated October 30, 2022
Report by India Today, Dated April 24, 2021
Report by Times Now, Dated April, 24, 2021
official YouTube channel of Ramiz Raja
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in