Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آج ہم آپ کےلیے کچھ ایسی اسٹوری کو مختصر انداز میں پیش کرنے جارہے ہیں۔جو حال کے دنوں میں سوشل میڈیا پر بھاری تعداد شیئر کیاگیا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے اسٹوری کو ملاحظہ فرمائیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ذاکرنائک کا 18سکینڈ کا ایک بیان وائرل کیا گیا تھا۔جس میں کافروں کو جہاں پاؤ وہاں قتل کردینے کی بات کہی گئی ہے۔جبکہ یوزروں نے ویڈیو کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اسلام ناحق کسی کا قتل کرنا حرام کہا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں 14سال پہلے پاکستان میں پیغمرؐاسلام کے یورپی اخبار میں شائع ہونے والےخاکوں کے خلاف احتجاج کی تصویر کو سویزرلینڈ کے مسلم مہاجرین کے احتجاج کا بتاکر شیئر گیا۔جو کہ سراسر غلط ہے۔
ایودھیادھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عرفان کے حوالے دعویٰ کیاگیا تھا کہ انہوں نے صدرجمہوریہ کو جیل سے خط لکھا ہے۔جبکہ یہ خبر فرضی ہے۔عرفان 2007میں صدرجمہوریہ کو خط لکھا تھا۔
حال کے دنوں میں صدام حسین کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ ان کی لاش کو منتقل کرنے کےلیے جب قبر سے نکالاگیا تو لاش تروتازہ تھا۔جبکہ وائرل ویڈیو 12سال سے پرانہ ہے۔یہ دعویٰ کرنا کہ حال کے دنوں میں نکالاگیا ہے لاش تو یہ فرضی دعویٰ ہے۔
کانگریس لیڈر رومی ناتھ کی تصویر سوشل میڈیا پر مذہبی رنگ دےکر شیئر کیاگیا۔جوکہ سرا سر غلط ہے۔رومی ناتھ کو 100لوگوں کے ہجوم نے ہوٹل میں کھاناکھاتے وقت ان کے شوہر اور انہیں ماراپیٹا تھا۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044