اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckReligionعید کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا سے...

عید کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا سے لڑنےکی کہی بات؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

(کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عید کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد اسلاموفوبیا سے لڑنے کی بات کہی ہے۔ (آرکائیو

ہماری کھوج

کینیڈا کے وزیراعظم کے حوالے سے وائرل ہورہے ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحۡقیقات شروع کی۔سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے ین ڈیکس سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پرانیس مارچ دوہزارانیس کی قومی آواز نامی نیوز ویب سائٹ پر اسلاموفوبیا کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق کینیڈا کے پی ام جسٹن ٹروڈو نے بیان دیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کے لیے اب بہت ہوچکا ہے۔

مذکورہ خبر سے یہ پتا چلا کہ پی ایم ٹروڈو نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔لیکن اس سال عید کے موقع پر بھی اس حوالے سے بیان دیا ہے یا نہیں؟اس کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے جسٹن ٹروڈو کے فیس بک اور یوٹیوب کے آفیشل ہینڈل کو کھنگالنا شروع کیا۔جہاں ہمیں جسٹن ٹروڈو کے آفیشل فیس بک ہینڈل پر چارجون دوہزارانیس کا ایک ویڈیو ملا۔جس میں وہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں چالیس سیکینڈ کے بعد جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا کا بھی ذکرکیا ہے۔وہیں ہمیں یوٹیوب پر بھر اس حوالے سے پاکستانی نیوز24 اور جسٹن ٹروڈو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو ملا۔جس میں وہ اسلاموفوبیا کی بات کررہے ہیں۔ہماری تحقیق میں واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو گذشتہ سال عید کی ہے ناکہ اس سال عید پر انہوں نے اسلاموفوبیا والا بیان دیا ہے۔

سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسل٘ی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا اور جاننے کی کوشش کی کیا کینیڈا کے پی ایم ٹروڈو نے اس عید پر بھی مسلمانوں کو مبارکباد پیش کیا ہے یا نہیں؟اس دوران ہمیں ٹروڈو کے آفیشل فیس بک اور ٹویٹر پر ویڈیو ملا۔جس میں وہ کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔لیکن اپنے اس بیان میں کہیں بھی اسلاموفوبیا کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا ہے۔وہیں سرچ کے دوران مُرک٘وورلڈنیوز پر بھی اس حوالے سے ایک خبر ملی۔جس میں بھی اسلاموفوبیا کی بات کہی گئی ہے۔لیکن یہ خبر چارجون دوہزارانیس کی ہے۔

https://www.facebook.com/JustinPJTrudeau/videos/552372158800988

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو گذشتہ سال عیدکا ہے۔جب کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عید مبارکباد پیش کرنے کے دوران اسلاموفوبیا پربھی بیان دیا تھا۔اس سال بھی انہوں نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رہ رہے مسلمانوں کو عید کی مبارک پیش کی ہے۔لیکن کہیں بھی اسلاموفوبیا کاذکر نہیں کیا ہے۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک ایڈوانس سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن/پراناویڈیو

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular