Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ٹویٹر پر بھارتی نژاد رشی سوناک جو حال ہی میں برطانیہ کے وزیر اعظم بنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ گائے پوجا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ سوناک نے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے مذہبی عقادئد کے مطابق گائے کی پوجا کی۔
فیس بک پر بھی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “برطانیہ کے ہندو وزیر اعظم اور گائے کی عبادت۔ برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک نے دفتر جاتے ہوئے اپنے ہندو مذہب کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اور یوکے میں کسی لبرل کو تکلیف نہیں ہوئی۔ ادھر ہمارے وکٹ کیپر نے مسجد میں ایک خطبہ کیا دیا، دیسی لبرلز کے ظرف پر احساس کمتری کی قیامت ٹوٹ پڑی اور بیچارے محمد رضوان کی شامت آ گئی”۔
Fact check/Verification
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک کی گائے پوجا کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے اس ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی کوئنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26 اگست 2022 کو اپلوڈ شدہ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے گائے پوجا کی یہی وائرل ویڈیو ملی۔
ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق رشی سوناک نے اپنی اہلیہ اکشتا مرتھی کے ساتھ لندن میں گائے پوجا کی ۔اس کے علاوہ ہمیں نیوز18 کی ویب سائٹ پر رشی سوناک کی گائے کی پوجا کے حوالے سے 23 اگست 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق رشی سوناک نے الیکشن کیمپئنگ کے دوران اپنی اہلیہ اکشتا مرتھی کے ساتھ لندن کے بھکتی ویدانتا منور مندر میں جن ماشٹمی کے موقع پر دورہ کیا تھا۔
مذکورہ رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو رشی سوناک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے سے پہلے کی ہے۔ پھر ہم نے بھکتی ویدانتا منور مندر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بھکتی ویدانتا منور کے فیس بک پیج پر 18 اگست کی ایک پوسٹ ملی۔ جس میں رشی سوناک کے گائے کی پوجا کرتے ہوئے دیگر تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
پھر ہم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے انسٹاگرام کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 18 اگست 2022 کو بھکتی ویدانتا منور مندر کے دورے سے متعلق شیئر شدہ پوسٹ ملی۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ بھارتی نژاد رشی سوناک کی گائے پوجا کی یہ ویڈیو وزیر اعظم بننے کے بعد کی نہیں ہے، بلکہ اگست 2022 کی ہے۔ جب انہوں نے الیکشن کیمپئنگ کے دوران لندن کے بھکتی ویدانتا منور مندر کے دورے کے دوران گائے پوجا کی تھی۔
Result: Partly False
Our Sources
YouTube Video Uploaded by The quint on 26 Aug 2022
Report publshed by News18 on 23 Aug 2022
Facebook post by bhaktivedantamanor on 18 Aug 2022
Instagram post by @rishisunakmp on 18 Aug 2022
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.