اتوار, ستمبر 29, 2024
اتوار, ستمبر 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: فٹبالر رونالڈو نے اسرائیلی پرچم کی نہیں کی بے حرمتی،...

Fact Check: فٹبالر رونالڈو نے اسرائیلی پرچم کی نہیں کی بے حرمتی، وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فٹبالر کرِسٹِیانو رونالڈو نے اسرائیلی پرچم کی سرِ عام میدان میں بے حرمتی کی۔
Fact
ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے، دراصل فٹبالر رونالڈو نے الہلال کے اسکارف کو مخصوص اعضاء سے لگا کر پھینکا تھا۔

فیس بک پر مشہور فٹبالر کرِسٹِیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں رونالڈو میدان کی طرف جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور مداح ان کی جانب نیلے اور سفید دھاریوں والا کپڑا اچھالتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ رونالڈو پر اسرائیل کا جھنڈا اسرائیلیوں نے پھینکا تو انہوں نے اسرائیلی پرچم کی بےحرمتی کردی۔

فٹبالر رونالڈو نے اسرئیلی پرچم کی بے حرمتی نہیں کی
Courtesy: Facebook/ mini.london.ajk

Fact Check/ Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسپورٹ بائیبل، ڈیلی اسٹار اور ای ایس پی این نیوز ویب سائٹس پر 9 فروری 2024 کو شائع شدہ وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق مداحوں نے کرسٹیانو رونالڈو پر النصر کی الہلال سے شکست کے دوران اسکارف پھینکا تھا، جسے رونالڈو نے مخصوص اعضاء سے لگاکر پھینک دیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ الہلال ٹیم کے مداح پورے میچ کے دوران لیونل میسی کا نام لیکر رونالڈو پر طنز کس کر رہے تھے۔ ان رپورٹس سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے جس کپڑے کو اسرائیل کا پرچم بتایا جا رہا ہے وہ در اصل الہلال ٹیم کا اسکارف ہے۔

Courtesy: Sport Bible
Courtesy: Daily Star

مزید سرچ کے دوران ہمیں گیٹی امیج پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر ملی۔ جس میں بھی نیلے اور سفید رنگ کے اسکارف کو الہلال ٹیم کا بتایا گیا ہے ۔ گیٹی امیج کی ویب سائٹ پر موجود ایک خاتون و دیگر مداح الگ الگ تصویر میں ہوبہو اسکارف ہاتھوں میں لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں تصاویر کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں جس کپڑے کو اسرائیلی جھنڈا بتایا جا رہا ہے وہ الہلال ٹیم کا اسکارف ہے۔ ہوبہو تصویر یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے اور جس کپڑے کو اسرائیلی پرچم ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ دراصل الہلال ٹیم کے اسکارف کو رونالڈو نے مخصوص اعضاء سے لگا کر پھینکا تھا۔

Result: False

Sources
Reports published by Daily Star, Sport Bible and ESPN on Feb 2024
Image found on Getty Image


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular