اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ساحل کنارے گائے کی شکل والا سمندری جانور ہوا...

Fact Check: کیا ساحل کنارے گائے کی شکل والا سمندری جانور ہوا برآمد؟ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سمندر سے گائے کی شکل والا سیل جانور برآمد ہوا ہے۔
Fact
گائے کی شکل والے سمندری جانور کی اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، یوٹیوب اور ایکس پر ایک عجیب و غریب جانور کی ویڈیو خوب شیئر کی جارہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ سمندر سے گائے کی شکل والا سیل جانور برآمد ہوا ہے۔

صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “اللہ اکبر، سمندر میں گائے کی شکل میں مچھلی، اے آدم کی اولاد تم نے ابھی اللہ پاک کی مخلوق دیکھی کہاں ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

سوشل میڈیا پر اس حیرت انگیز مخلوق کی شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل پر ”سیل وتھ کاؤ فیس” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی، جس میں اسے حقیقی جانور کہا گیا ہو۔

مزید ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ‘کنگ ڈاٹ ایفرین‘ نامی ٹک ٹاک ہینڈل کا لنک فراہم ہوا۔ پھر ہم نے وی پی این کی مدد سے ٹک ٹاک پر موجود ‘کنگ ڈاٹ ایفرین’ نامی ہینڈل تک رسائی کی۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کے علاوہ دیگر کئی ویڈیوز موصول ہوئیں۔ جس میں چیتا، کتا، بکری، گدھا اور خنزیر کی شکل والی مچھلیوں و بلّی کی شکل والے الّو کے ویڈیوز ملے۔

اس ٹک ٹاک ہینڈل پر متعدد ایسی ہی ویڈیوز موجود تھیں۔ مزید برآں ویڈیو کے کمنٹ میں بھی چند صارفین ویڈیو ایڈیٹنگ کی تعریف کر رہے ہیں۔ ہم نے ‘کنگ۔ایفرین’ سے بھی رابطہ کیا ہے، جواب ملنے پر اس آرٹیکل کو مزید معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

Courtesy: TikTok @king.efrin

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے ‘ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ’ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹول انسانی چہروں کی پہچان کے لئے مخصوص ہے مگر پھر بھی جانچ میں پایا گیا کہ اس ویڈیو کو پرومٹ ٹو اے آئی ویڈیو پروگرام کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر جانور کے پیچھے ایک شخص، جس نے سبز رنگ کے جوتے پہنے ہیں، اس کے پیروں کے بیچ ایک اور پیر نظر آ رہا ہے اور گائے کی شکل والے جانور کی حرکات و سکنات میں تضاد سے واضح ہوگیا کہ اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈیپ فیک ڈی ٹیکٹر ڈاٹ پرو ویب سائٹ نے بھی اس ویڈیو کے ڈیپ فیک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا 8 فٹ لمبے سینٹی پیڈ نامی کیڑے کی ہے یہ وائرل ویڈیو ؟

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو میں گائے کی شکل والے جانور کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ دراصل اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Result: False

Sources
Video posted by Tik Tok Handle @king.efrin 2 days ago
Self analysis by Newschecker
Analysis by DAU team


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular