Sunday, December 21, 2025

Fact Check

دہلی فسادات میں ملزم شاہ رخ پٹھان کی باعزت رہائی سے متعلق فرضی دعویٰ وائرل

Written By Mohammed Zakariya
Nov 16, 2022
banner_image

Claim

سوشل میڈیا پر اردو و ہندی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی جارہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان اور زبیر کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔

دہلی دنگے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو عدالت نے نہیں کیا باعزت بری، فرضی دعویٰ وائرل

Fact

گوگل کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں این ڈی ٹی وی اور ٹائمز آف انڈیا کے شائع کردہ مضامین کے ذریعے معلوم ہوا کہ عدالت نے 23 مئی 2022 کو شاہ رخ پٹھان کو اپنے بیمار والد سے ملنے کے لئے 4 گھنٹے کی ضمانت دی تھی۔ عدالت کے اندر کی خبروں کی رپورٹ کرنے والی لائیو لا اور بار اینڈ بینچ کی ویب سائٹس پر بھی وائرل دعوے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ہمیں دہلی فسادات سے متعلق زبیر نام کے ملزم کا ذکر کسی میڈیا رپورٹ میں نہیں ملا۔

اس کے علاوہ اے این آئی اور ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹس پر شائع 13 اور 14 ستمبر 2022 کی رپورٹس میں شاہ رخ پٹھان کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کے کیس سے متعلق سماعت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی۔ اب اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ شاہ رخ کو ستمبر ماہ تک بری نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن کوئی ایسی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں دہلی دنگے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کے بری ہونے کا ذکر ہو۔

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ دہلی دھنگے کے ملزم شاہ رخ پٹھان اور زبیر کو عدالت کی طرف سے باعزت بری کرنے کے نام پر جو دعویٰ کیا جارہا ہے وہ فرضی ہے۔ دراصل شاہ رخ پٹھان کیس معاملے کی عدالت میں سماعت ابھی جاری ہے اور کسی بھی میڈیا رپورٹ میں دہلی فسادات میں زبیر نامی ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Media reports published by NDTV,Times of india and ANI

(اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا پے۔ جسے سوربھ پانڈے فیکٹ چیک کیا ہے)


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,641

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage