جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا یہ تصویر اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری رسومات کی ہے؟

کیا یہ تصویر اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری رسومات کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

حال ہی میں اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال سے پوری فلمی دنیا سمیت عام لوگ بھی کافی غمگین ہیں اور ان کی یاد میں سدھارتھ کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ ایسے میں سدھارتھ کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جسے سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کا بتایا جا رہا ہے۔

اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری رسومات کی تصویر کا اسکرین شارٹ
Courtesy: Facebook/ UNANews

اس تصویر میں سدھارتھ شکلا چیتا پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان پر پھولوں کی مالا پڑی ہوئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اداکار سدھاترھ شکلا ٹی وی کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ کئی ناٹکوں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے معروف رائیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی اور بگ بوس جیسے شو میں جیت حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن سدھارتھ کے اچانک موت کے بعد بالی ووڈ میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب سدھارتھ کے چیتا پر لیٹی ایک تصویر کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

اداکار سدھارتھ شکلا کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امر اجالا پر شائع 3 ستمبر 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس میں وائرل تصویر کو سیریل کا ایک منظر کا بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے پتا چلا کہ وائرل تصویر سدھارتھ شکلا کے آخری رسومات کے دوران لی گئی تصویر نہیں ہے، بلکہ ایک سیریل میں ادا کر رہے کردار کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ایم ایکس پلیئر پر بالیکا ودھو کا ایک حصہ ملا۔ ویڈیو کے 16 منٹ 45 سیکینڈ پر سدھارتھ وائرل تصویر والا منظر دیکھنے کو ملا۔ ایم ایکس پلیئر کے ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق سدھارتھ شکلا کی یہ تصویر بالیکا ودھو سیریل سیزن 1 اور ایپیسوڈ 1793 سے لی گئی ہے۔ سدھارتھ اس بالیکا ودھو سیریل میں شیو نام کے کردار کی موت ہو جاتی ہے اور دوسرے کردار اس کی آخری رسومات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو 20 جنوری 2015 میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ سدھارتھ کی یہ تصویر 2 ستمبر سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سدھارتھ کی آخری رسومات 3 ستمبر بروز جمعہ کو ہوا ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ بغیر تحقیق کے تصویر کو شیئر کیا گیا ہے اور یہ تصویر پرانی اور سیریل کی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سدھارتھ شکلا کی وائرل تصویر پرانی اور بالیکا ودھو سیریل کی ہے۔

Result: Misleading

Our Sources

AmarUjala

mxplayer.in

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular