Authors
Claim
امرتسر راء آفس کے سامنے سکھوں کا تازہ مظاہرہ۔
Fact
امرتسر مظاہرے کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں ہے، تقریباً تین ماہ پرانی ہے۔
کینیڈا کی جانب سے ہردیپ سنگھ نجر قتل معاملے کا الزام بھارت پر لگائے جانے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ کینیڈا کے اس بیان کے بعد اب سوشل میڈیا پر سکھوں کے مظاہرے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کنیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت میں امرتسر راء آفس کے باہر سکھوں کا مظاہر ہو رہا ہے۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ انڈیا کینیڈا تعلقات، ہردیپ سنگھ نجر ہیش ٹیگ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “انڈیا میں امرتسر را کے آفس کے باہر سکھ کمیونٹی کا مظاہرہ، پنجاب بنے گا خالصتان کے نعرے، مشرق سے مغرب تک، بھارت نے اپنے خفیہ ایجنسی کے ذریعے سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے”۔
Fact Check/Verification
امرتسر راء آفس کے سامنے سکھوں کے مظاہرے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 1 جولائی 2023 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو کلپ ٹی وی84 نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو امرتسر راء آفس کے باہر سکھ لیڈر کے قتل کے خلاف احتجاج کی ہے، جہاں دَل خالصہ کے لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں دی ٹریبیون نیوز ویب سائٹ پر دو جولائی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق امرتسر راء آفس کے سامنے لوگ پاکستان میں عسکریت پسند پرمجیت پنجوار اور کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ جس کے بعد پولس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا، حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا یہ تصویر مراکش زلزلے میں ہونے والی تباہی کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
Conclusion
لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو امرتسر راء آفس کے سامنے سکھوں کے احتحاج کی ہی ہے، لیکن تین ماہ پرانی ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Result: Missing Context
Sources
YouTube videos published by TV84 on 1 July 2023
Reports published by The Tribune India on 02 July 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔