Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر امجد لائن نام کے ایک یوزر گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی تصویر شیئر کی ہے۔جس میں نیہاامید سے دکھائی دے رہی ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ نیہا ککڑ جلد ہی ماں بننے والی ہے۔

بہارل اسلم کے پوسٹ کا اسکرین شارٹ

سوشل میڈیا پرگلوکارہ نیہاککڑ حاملہ ہونے کا دعویٰ کتنا سچ ہے؟یہ جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی خبروں کی لنک فراہم ہوئی۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

نیہاککڑ کے حاملہ کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں انڈین ایکسپریس پر نیہاککڑ کی وائرل تصویر کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق میوزک پروگرام انڈین آئڈل کے ذرائع کے مطابق نیہا ککڑ اور ان کے شوہر روہن پریت سنگھ جلد ہی ’خیال رکھیا کر‘ نامی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے۔
ہم نے نیہا ککڑ کے انسٹاگرام کو کھنگالا تو ہمیں وہاں 17دسمبر 2020 کو شیئر کی گئی وائرل تصویر ملی۔جس میں نیہا نے ہیش ٹیگ ‘خیال رکھیا کر‘ لکھا ہوا تھا۔19دسمبر 2020 کے دوسرے پوسٹ میں اسی تصویر کے ساتھ خیال رکھیا کر گانے کا پوسٹر بنا ہوا تھا۔جسے نیہا نے شیئر کر رکھا تھا۔واضح رہے دونوں تصاویر کو روہن پریت نے بھی شیئر کیا ہے۔
مذکورہ جانکاری سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نیہا ککڑ اور شوہر روہن نے ‘خیال رکھیا کر‘ والے گانے میں اس طرح کا رول پلے کیا ہے۔مزید جانکاری کےلئے یوٹیوب پر خیال رکھیا کر گانے کو سرچ کیا تو ہمیں دیسی میوزک فیکٹری نامی یوٹیوب چینل پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کا گانا ملا۔جسے دیکھنے سے تصویر واضح ہوگئی کہ نہیانے گانے میں بیوی اور ماں دونوں کا کردار ادا کیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل تصویر خیال رکھیا کر گانے کی ہے۔جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیاتھا۔جس کے بعد یوزرس نے فرضی دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کرنا شروع کردیا تھا۔بتادوں کہ ہم نے کسی بھی میڈیا رپوٹ میں یہ نہیں پایا کہ نیہا امید سے ہیں۔
IEX:https://indianexpress.com/article/entertainment/television/neha-kakkars-latest-photo-sparks-pregnancy-rumours-7109654/
Insta:https://www.instagram.com/p/CI7E-TWDDbA/?utm_source=ig_web_copy_link
Insta:https://www.instagram.com/p/CI98dE3HROi/?utm_source=ig_web_copy_link
Youtube:https://www.youtube.com/watch?v=pEO2a7QzXqQ
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 9, 2021
Mohammed Zakariya
July 23, 2021
Mohammed Zakariya
September 29, 2021