Authors
Claim
سیول میں فوجی ٹینکوں کے قافلے کی تازہ تصویر۔
Fact
یہ تصویر جنوری 2024 میں جنوبی کوریا کی فوج کی تربیتی مشق کی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کی رات مارشل لاء لگانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے لئے جمع ہوگئے۔ حالانکہ چند گھنٹے بعد ہی مارشل لاء ختم کردیا گیا۔ اب اسی تناظر میں ایک تصویر گردش کر رہی ہے۔ جس میں سڑکوں پر قطار میں فوجی گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد سیول میں گشت کر رہے فوجی ٹینکوں کے قافلے کی تازہ تصویر ہے۔
Fact Check/Verification
وائرل تصویر کو ہم نے گوگل لینس پر تلاشا، جہاں ہمیں ‘سیول ڈاٹ کو ڈاٹ کےآر‘ کی ویب سائٹ پر 27 جنوری 2024 کو ہوبہو تصویر کے ساتھ ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا “فوج کی کیپٹل ڈیفنس کمانڈ کی فَسٹ گارڈ بریگیڈ نے 25 تاریخ کی صبح سیول کے مرکزی علاقے میں کے808 پہیوں والی بکتر بند گاڑی (بایخو) کا استعمال کرتے ہوئے ایک موبائل تربیتی مشق کا انعقاد کیا۔ 2024.1.25 (کورین سے گوگل کے ذریعے ترجمہ کیا گیا)۔
کے ایف این نیوز نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل تصویر جیسے منظر دیکھے جا سکتے ہیں “25 تاریخ کو، ایک درجن سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں صبح کے وقت سیول شہر میں داخل ہوئیں۔ آرمی واٹر ڈیفنس کور نے پہیوں سے چلنے والی بکتر بند گاڑیاں ‘بایخو’ موبائل مشق کی ہے۔ شہریوں کو تکلیف نہ ہو اس لئے صبح کے وقت شہر کے مرکز میں داخل ہوئے اور مشق کی۔ (کورین سے گوگل کے ذریعے ترجمہ کیا گیا)۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر سیول میں فوجی ٹینکوں کے حالیہ قافلے کی نہیں بلکہ جنوری 2024 میں جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے کی گئی تربیتی مشق کے دوران کی ہے۔
Result: False
Sources
Report By seoul.co.kr, Dated January 27, 2024
YouTube Video By KFN News, Dated January 25, 2024
Report By Maeil Business Newspaper, Dated January 27, 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔