Authors
Claim
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں لوگ آپس میں لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس کی ہے۔ جہاں اپوزیشن کے دوگروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔
شام میں بشار الاسد کی نصف صدی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ 13 دسمبر کو شائع ہونے والی ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں اے ایف پی نیوز کے حوالے سے لکھا ہے “شام کی عبوری حکومت نے 3 ماہ کے لئے آئین اور پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جب کہ امریکا نے ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے جس سے مزید تنازع پیدا ہونے کا خطرہ ہو”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں برس کے 10 اگست کو سیریا014 نامی فیس بک پیج پر عربی کیپشن کے ساتھ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جہاں یہ واضح ہو گیا کہ اس ویڈیو کا حالیہ شام کی عبوری حکومت سے نہیں ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے شامی انسانی حقوق کی ویب سائٹ پر 10 اگست 2024 کی ایک خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو حلب کے شمال میں واقع عفرین شہر میں وکلاء کے ایک گروپ کے درمیان غازی عنتاب یونیورسٹی کی ایک برانچ میں ہوئی جھڑپ کی ہے۔
اس حوالے سے مزید شامی خبر رساں ادارے شامی ٹی وی نے بھی 11 اگست کو ایک ویڈِیو رپورٹ اپنے یوٹیوب چینل پر شائع کیا ہے۔ جس میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ وکلاء اور شام کی عبوری حکومت کے مابین اختلافات کی وجہ سے یہ جھگڑا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یرموک کیمپ میں 10 برس پہلے فلمائی گئی ویڈیو شامی قیدی کا بتاکر کی جا رہی ہے شیئر
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس میں ہوئی آپسی جھڑپ کی نہیں بلکہ پرانی ہے اور وکلاء اور شام کی عبوری حکومت کے مابین اختلافات کے باعث ہوئی لڑائی کی ہے۔
Result: Missing Context
Sources
Facebook post by Syria014 on 10 Aug 2014
Report published by Syria Human Rights on 10 Aug 2024
Video report published by YouTube Channel Syria TV on 11 Aug 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔