اتوار, اکتوبر 27, 2024
اتوار, اکتوبر 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے...

Fact Check: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصویر حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے راکٹ حملے کی ہے۔
Fact
نہیں، یہ تصویر فلسطین کے ہیبرون کی ایک پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ کی ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے راکٹ حملے کا بتاکر ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ صارفین تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھ رہے ہیں کہ “تل ابیب۔ حزب اللہ نے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر راکٹ مار کر اسلحہ انڈسٹری کو تباہ کر دیا”۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں ہوبہو تصویر فلسطین کے مقامی ٹی وی چینل الفجر ٹی وی کے آفیشل فیس بک پیج پر 27 فروری 2024 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ تصویر ہیبرون کی ایک فیکٹری میں لگی آگ کی ہے۔

Courtesy: Facebook/Alfajertv

مزید ہم نے ہیبرون نام کو گوگل پر تلاشا تو معلوم ہوا یہ شہر فلسطین میں موجود ہے۔ پھر ہم نے گوگل پر عربی میں “مصنعاً، حریق، الخليل” کیورڈ تلاشا۔ جہاں ہمیں فجر ٹی وی کی ہی 27 فروری کو شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق فلسطین کے ہیبرون میں موجود رائل پلاسٹک انڈسٹریز فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ درجنوں فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

Courtesy: Al fajer tv

فلسطین کا یہ کارخانہ ہیبرون شہر کے شمال کے بیر حرم الرما علاقے میں واقع ہے۔ اس فیکٹری کو فلسطینی معیشت کا اہم حصہ مانا جاتا ہے۔ جس میں تقریباً ایک ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے دیگر رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

حالانکہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو شائع ہونے والی ٹائمس آف اسرائیل و دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں نے یہ خبر شائع کی ہے کہ “حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میزائلوں سے تل ابیب کے مضافات میں موجود ایک فوجی فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔

Courtesy: Times of Israel

یہ بھی پڑھیں: بیروت ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملے کی نہیں بلکہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے یہ تصویر

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے راکٹ حملے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر دراصل فلسطین کے شہر ہیبرون کی ایک پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ کی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by FajerTV on 27 Feb 2024
Reports Published by FajerTV and Sky News Arabia on Feb 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular