Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یمنا ایکسپریس وے پر اتر پردیش سرکار کی تیز رفتار چلتی ایمبولینس سے ایک مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر گر گیا۔
یہ ویڈیو کسی حقیقی واقعے کی نہیں ہے بلکہ اسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہندی اور اردو متن کے ساتھ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمنا ایکسپریس وے پر اتر پردیش سرکار کی تیز رفتار چلتی ایمبولینس سے ایک مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر گر گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایمبولینس سے مریض کے سڑک پر گرنے کے بعد گاڑی آگے چلتی جاتی ہے۔ مریض کے منہ پر آکسیجن ماسک ہے اور اسٹریچر پر ایک ڈرِپ بھی دکھائی دے رہی ہے۔


ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے کچھ کیورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ اگر واقعی یمنا ایکسپریس وے پر اتر پردیش کی سرکاری ایمبولینس سے مریض کے اسٹریچر سمیت سڑک پر گرنے کا کوئی حقیقی واقعہ پیش آیا ہوتا تو ملک کی بڑی میڈیا اسے ضرور نمایاں طور پر رپورٹ کرتی۔ لیکن ہماری تحقیق کے دوران کسی بھی معتبر بھارتی نیوز ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک بھی مستند خبر سامنے نہیں آئی۔
پھر ہم نے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا تو کئی تضاد نظر آئے۔ ایمبولینس میں صرف ایک دروازہ دکھائی دیتا ہے جبکہ دوسرا غائب ہے، گاڑی تیز رفتاری سے جا رہی ہے مگر مریض کے گرنے کے دوران اسٹریچر بالکل حرکت نہیں کرتا، مریض کے منہ پر لگا آکسیجن ماسک بھی نہیں ہلتا، جو حقیقت میں ممکن نہیں ہے، اور گاڑی کے پچھلے حصے پر لکھا ”ایمبولینس” بھی الٹا یعنی میرر فونٹ میں دکھائی دے رہا ہے، حالانکہ عام طور پر اسے سامنے آنے والی گاڑیوں کی آسانی کے لئے سیدھا لکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ املا اور وقفے کی غلطیاں بھی موجود ہیں۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز کی مدد لی۔ جن میں ہائیو ماڈریشن ٹول نے اسے 99.9 فیصد امکانات کے ساتھ اے آئی یا ڈیپ فیک ظاہر کیا ہے۔

سائٹ انجن نے بھی وائرل ویڈیو کے تجزیے میں 99 فیصد امکان ظاہر کیا کہ ویڈیو مصنوعی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تمل ناڈو کے کُنور میں ایمبولینس کا دروازہ کھلنے سے مریض سڑک پر گر گیا؟
آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ اتر پردیش میں ایک تیز رفتار چلتی ایمبولینس سے ایک مریض کے اسٹریچر سمیت سڑک پر گرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ہے۔
Source
Self Analysis
Hive Moderation tool
Sightengine tool