Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
نیتا امبانی نے ٹویٹ کر کے پی ایم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ لوگوں کو کھڑے ہونے کی اپیل کی اوراس کے علاوہ کئی متنازعہ پوسٹ بھی ٹویٹر پر شیئرکی ہیں۔
@AltNews @zoo_bear @free_thinker Plz Verify & Revert pic.twitter.com/6LNEfzv0xu
— Mohammed Ayaz…محمد ایاز (@Ayaz_A2Z) December 20, 2019
اس وائرل پوسٹ کے علاوہ ہماری قاری رداخانم و دیگر نے اسی پوسٹ کو ہمیں شیئر کیا اور ہم سے اس کی صحیح جانکاری طلب کی۔تب ہم نے وائرل پوسٹ کے بارے میں تحقیق شروع کی۔
ہماری کھوج
ملک کے گوشے گوشے میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں کہیں احتجاج تو کہیں تشدد بھڑکا ہوا ہے۔لیکن اسی درمیان ریلائنس انڈسٹری کے مالک امبانی کی بیوی نیتا امبانی کے نام سے عجیب غریب ٹویٹرپوسٹ وائرل ہورہا ہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیتا امبانی لوگوں سے مودی اورامت شاہ کے ساتھ کھڑے ہونے کو کہ رہی ہے۔اتناہی نہیں پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہندوستان ہندؤں کا تھا ہندؤ کا رہے گا۔ان سب وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے ٹویٹر پر نیتاامبانی سرچ کیا تو کافی تعداد میں ٹویٹر ہینڈل ملا۔لیکن ایسا کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا جو نیتا امبانی کا آفیشیل ہو۔
اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔تب ہمیں نیوز اینٹن ہندی پر شائع ایک خبر ملی۔جس کے مطابق ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نیتا امبانی کے نام سے جو ٹویٹ وائرل ہورہا ہےوہ فیک ہے۔دراصل ریلائنس کی طرف سے اس بارے میں صاف واضح کر دیا گیا ہے کہ نیتا امبانی کا اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے اور ان کی شکایت پر ٹویٹر نے فیک اکاؤنٹ کو بلوک بھی کردیا ہے۔
नीता अंबानी के नाम से फर्जी ट्विटर अकाउंट बनाकर फैलाया जा रहा है झूठ- रिलायंस
नीता अंबानी (Nita Ambani) का कोई ट्विटर हैंडल नहीं है. इन फर्जी अकाउंट के खिलाफ एक्शन लेते हुए उसे हटा दिया गया है. इन फर्जी अकाउंट को लेकर रिलायंस की तरफ से एक अधिकारिक बयान भी जारी किया गया है.
نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ نیتا امبانی کا اپنا کوئی بھی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔فیک اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے درمیا گمراہ کن افواہیں ان کے نام سے پھیلائی جارہی ہے۔ریلائنس نے اسے سر سے خارج کردیاہے۔
ٹولس کا استعمال
گوگل کیورڈ سرچ
یوٹیوب ایڈوانس سرچ
نتائج:گمراہ کن (فیک نیوز)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
WhatsApp -:9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.