جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckViralیوگی حکومت 26جنوری کے موقع پر قومی ترانہ اور پرچم کشائی نہ...

یوگی حکومت 26جنوری کے موقع پر قومی ترانہ اور پرچم کشائی نہ کرنے پر مدارس کو نہیں کرے گی بند ۔فرضی خبر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ونے رانا نامی فیس بک یوزر نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “26جنوری کو یوپی کےمدارس میں ترنگا نہیں لہرایا جائے گا اور قومی ترانہ نہیں گایا جائے گا تو اس پر یوگی سرکار تالا لگا دے گی۔یوگی بابا جےسی وی والے

اس پوسٹ کو فیس بک اور ٹویٹر پر کئی یوزرس نے بغیر تحقیق کے شیئر کیا ہے

ونے رانا کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=173654930901127&id=100047698625618
https://twitter.com/RealArnab_/status/1349919552033878017

Fact Check/Verification

سوشل میڈیا پر 26جنوری اور مدارس کے حوالے سے وائرل پوسٹ کی سچائی جاننےکےلئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی اور نیوز 18ہندی پر 11اور 13 اگست کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق یوگی سرکار نے یوپی کے سبھی مدارس کے حوالے سے ایک فرمان جاری کیا تھا۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ”15اگست کو مدرسے میں ترنگالہرائیں ،قومی ترانہ گائیں اور ویڈیو گرافی کرائیں“لیکن ان خبروں میں ہمیں کہیں بھی یہ لکھا ہوا نہیں ملا کی ان باتوں پر عمل نہ کرنے والے مدارس کو بند کردیا جائےگا۔

پھر ہم نے یوپی مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ کو کھنگالا۔لیکن ہمیں وہاں بھی کچھ اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

مذکورہ سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے سوچا کیوں نا یوگی حکومت کے اقلیتی امور کے وزیر محسن رضاسے اس بارے میں معلومات حاصل کی جائے۔ہم نے انہیں فون کال پر وائرل دعوے کے حوالے سے معلومات حاصل کی تو انہوں نے صاف طور پر کہا کہ “ہماری حکومت کا کہنا ہے کہ یوپی کے سبھی مدارس میں 26جنوری اور پندرہ اگست کو قومی ترانہ اور جھنڈا لہرایا جائے”

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ یوپی کے مدرسوں کو 2017 میں ایک نوٹس جاری کیا تھا ۔جس میں سارے مدارس کو حکم جاری کیاگیا تھا کہ 15اگست کو سارے مدارس جھنڈا لہرائے،قومی ترانہ گانے کا ویڈیو بنوائیں۔ان پرعمل کو نہ کرنے والے مدارس کو بند کرنے جیسی کسی بھی کا نوٹس سرکاری طورپر جاری نہیں کیاگیا ہے۔

Result:False

Our Sources

NdTvhttps://khabar.ndtv.com/news/uttar-pradesh/yogi-adityanath-government-issues-orders-for-madarsas-hoist-tricolor-on-august-15-1736575

N18:https://hindi.news18.com/news/uttar-pradesh/lucknow-yogi-government-ordered-flag-hoisting-ceremony-compulsory-for-up-madarsas-on-independence-day-1479441.html

UP:https://madarsaboard.upsdc.gov.in/default.aspx

Phone Verification:UP Minister,Muhsin Raza

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular