Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ہفتہ واری خبر (Weekly Wrap) میں آج5 ایسے وائرل دعوےکی حقائق کو سامنے رکھیں گے ۔جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے اسٹوری ملاحظہ فرمائیں۔
کیا واقعی حریت لیڈر سید شاہ گیلانی انتقال فرماگئے ہیں؟
سوشل میڈیا پر جموں کشمیر اور حریت کے سینئر لیڈر سید شاہ گیلانی کی موت کے حوالے سے ایک خبر گرش کررہی تھی کہ ان کاانتقال ہوچکا ہے۔جبکہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔گیلانی کی طبعیت علیل چل رہی ہے۔لیکن موت کی خبر فرضی ہے۔
کیا واقعی دہلی کے سی ایم کیجری وال نے جامع مسجد میں ادا کی نماز؟
سوشل میڈیا پر دہلی کے سی ایم کیجری وال کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاتھا کہ وہ نئے سال کے موقع پر جامع مسجد میں نماز اداکی اور دہلی کےلئے دعاء خیر بھی کیا۔
کیا عرب کی امیر زادی نے پاکستانی ڈرائیور سے کی شادی؟
سوشل میڈیا پر ایک جوڑ ےکا ویڈیو خوب گردش کررہاہے۔یوزرس کا دعویٰ تھا کہ ساہوبنت عبداللہ المحبوب نامی عربی خاتون نے اپنے پاکستانی ڈرائیو سے شادی رچا لی ہے۔جبکہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔
کیا وائرل تصویر میں نظر آرہی مسجد پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر واقع ہے؟
ٹویٹرپر ایک مزار کی تصویر خوب گردش کررہی ہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پربنی ہے۔جبکہ وائرل تصویر پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر بنی لائن شاہ بابا کی مزا ہے۔
کرگستان کی تصویر کو امریکہ تشدد سے جوڑ کر فیس بک پر کیوں کیاجارہاہے شیئر؟
عماری میں لگی آگ کی تصاویر کو امریکہ سے جوڑ کر شیئر کی جارہی ہے۔جبکہ ان میں ایک تصویر کرگستان کی ہے۔جہاں اکتوبر ماہ میں احتجاج کے دوران آگزنی کا معاملہ پیش آیاتھا۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.