Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ہفتہ واری خبر (Weekly Wrap) میں آج5 ایسے وائرل دعوےکی حقائق کو سامنے رکھیں گے ۔جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے اسٹوری ملاحظہ فرمائیں۔
کیا وائرل تصویر میں نظر آرہا تلوار حضرت محمدؐ کا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک تلوار کی تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ جسے حضرت محمد کا بتایا جارہاہے۔جبکہ یہ تصویر محمد بارہ نامی اسپین کے بادشاہ کی ہے۔
پوری خبر یہاں پڑھیں
کیا امارات ایئرلائنس نے تونیسین پائلٹ منعم صاھب الطابع کو کیا معطل؟
سیاست اور جسارت نیوز سمیت کئی یوزرس نےامارات ایئرلائنس کے حوالے سے فرضی خبریں شائع کیا۔جبکہ امارات ایئر لائنس نے کسی بھی پائلٹ کو نوکری سے نہیں نکالا ہے۔
کیا وائرل تصویر میں نظر آرہابچہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر ہے؟
بہادرشاہ ظفر کے بیٹے مرزاشاہ عباس اور دوسری جودھا اکبر سیریل میں اکبر کا کردار ادا کرنے والے رجت ٹوکس کی تصویر کو اکبر بادشاہ سے جوڑکر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔
کیا واقعی کیرل کے مدارس پر سرکار بہت زیادہ خرچ کرتی ہے؟
یوزرس کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے کیرلہ میں مدارس پر سرکار بہت زیادہ پیسا خرچ کررہی ہے۔جس میں انہوں نے شمار کرایا ہے کہ کیرلہ میں مدارس کی کل تعداد 21,683 ہے۔ ہر ٹیچر کو 25ہزار سلیری دی جاتی ہے۔2لاکھ سے زیادہ ریٹائرڈ مدرسہ ٹیچر ہیں۔جنہیں چھ ہزار ہرمہینے پینشن دی جاتی ہے۔جبکہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری پروگرام میں مولانا اظہر صوبیدار نے نہیں کی قرآن پاک کی تلاوت؟
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاجارہاہے کہ امریکہ کے نئے صدر کی حلف برداری میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے اور تقریب کے شروع میں تلاوت کرنے والے مولانا اظہر صوبیدار صاحب تھے۔مولانا دارالعلوم ڈیوزبری (تبلیغی مرکز، انگلینڈ) کے فاضل ہیں۔جبکہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.