Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ماہ رمضان المبارک میں مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کر رہے ہیں۔
ویڈیو اپریل 2023 کی ہے، جب انہوں نے مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ فوجی جوانوں کے کھانے کے میز پر نظر آرہے ہیں اور اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یوکرین کے صدر زیلنسکی رمضان المبارک میں یوکرین کے مسلم فوجیوں کے ساتھ افطار میں شریک ہیں #یوکرین #رمضان“۔

ہم نے وائرل کلپ کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 8 اپریل 2023 کو العین نیوز نامی ایکس ہینڈل پر عربی کیپشن کے ساتھ موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا یوکرینی صدر زیلنسکی کی یہ ویڈیو اپنے فوجیوں کے ساتھ افطار کرنے کی ہی ہے۔

پھر ہم نے “زیلنسکی، فوج، افطار” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوکرینی نیوز ویب سائٹ دی کیف انڈیپنڈنٹ نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ شائع ہونے والی 8 اپریل 2023 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے مسلمان یوکرینی فوجیوں کے لئے خصوصی افطار کا اہتمام کیا تھا، جس میں کریمیائی تاتاروں کے واحد اعلیٰ ایگزیکٹو، مجلس کے رہنما اور مسلمان مبلغین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔ اس دوران انہوں نے مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔


یوکرینی صدر کے سرکاری یوٹیوب چینل (یوکرین کے صدر کا دفتر) کو بھی ہم نے کھنگالا، لیکن رواں سال کی ایسی کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کر رہے ہوں۔ البتہ مزید تلاش کرنے پر ہمیں یوکرینی صدر کی سرکاری ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر 25 اور 26 مارچ 2024 کو شائع ہونے والی رپورٹ اور ویڈیو موصول ہوئیں۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صدر زیلنسکی اپنے مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کر رہے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے رمضان المبارک میں مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کرنے کی یہ ویڈیو پرانی ہے، جسے صارفین گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
Sources
X post by @AlAinNews on 08 Apr 2023
Reports published by The Kyiv Independent, France24 and CNN Arabic on 08 Apr 2023