جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا واقعی عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے ہندو نوکر کے...

کیا واقعی عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے ہندو نوکر کے ساتھ ہوئیں فرار؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ملک بھر میں جہاں لوجہاد کولےکر ایک قوم کو نشانہ بنایا جارہاہے وہیں دوسری جانب ان دنوں اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی ایک لڑکے کے ساتھ تصویر خو ب وائرل ہورہی ہے۔دعوی کیاجارہاہے کہ عامر خان کی بیٹی اپنے ہندو نوکر کے ساتھ فرار ہوگئی ہیں۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

سادھوی کے ٹویٹ کا آرکائیو لنک

ریئل سویتا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ متعدد یوزرس نے ایرا کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔

Fact check/ Verification

ایرا خان کی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر ایرا خان اور نوپر لکھا ہوا نظر آیا۔ ساتھ ہیں وائرل تصویر سے متعلق 2سال پرانی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

Screen shot of Media reports

پھر ہم نے ایرا اور نپُر سے متعلق کچھ گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈیاڈاٹ کام اور پنک ویلا پر شائع 25-26 نومبر2020 کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق ایرا اور نپُر شکارے لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے تھے اور اس کے بعد سے ہی وہ دونوں ڈیٹ کررہے ہیں۔ لیکن دونوں نے اپنے اس رشتے کے بارے میں کسی بھی طرح کا آفیشل اعلان نہیں کیا ہے۔ رپوٹ کی مانیں تو نپر عامر خان کی شادی کی سال گرہ میں پہنچے تھے۔ کئی تہوار بھی نوپر اور ایرا نے اپنے کچھ خاص دوستوں کے ساتھ منائے ہیں۔ جس کی کچھ تصاویر بھی ان کے سوشل میڈیا ہینڈل پر موجود ہیں۔

پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ایرا نے اپنی ماں رینا دتا سے بھی نُپر شکارے کی ملاقات کروائی ہے اور وہ دنوں ایک دوسرے کو لےکرکافی سنجیدہ بتائے جارہے ہیں۔

Screen shot of Pink Villa News

مذکورہ دعویے کے ساتھ شیئر کی گئی ایرا اور نُپر کی تصویر پرانی ہے۔ پھر ہم نے اس حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے پر شائع 12فروری 2021 کی ایک خبر ملی۔ رپورٹ میں ایرا اور نوپر کے حوالے سے دس نکات شمار کئے گئے ہیں۔ جن میں نُپرشکارے کے حوالے سے تفصیل میں جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نُپر عامر خان کے فٹنیس کوچ ہیں۔ اس سے پہلے نُپر اداکارہ سشمیتاسین کے بھی فٹنیس کوچ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نپر ایراخان کے بھی فٹنیس کوچ ہیں۔

Screen shot of India today news

سرچ کے دوران نیوز18 اردو کی بھی ایک رپوٹ ملی۔ جس میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ عامر خان کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور ناہی ایراخان کی ماں رینادتا نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایرا خان نے کچھ تصاویر نپر شکارے کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ جس کے بعد سے ہی وہ چرچا میں ہیں۔ ان تصاویر پر نُپر کا بھی رد عمل آیا تھا۔جس میں نپر نے بیحد ہی خاص انداز میں اپنے پیار کا اظہار سب کے سامنے آئی لو یو لکھ کر کیا تھا۔

Screen shot of News18 Urdu

سرچ کے دوران فلمی نیوج کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں صاف بتایا گیا ہے کہ ایرا نے نپر کے ساتھ ریلیشن شپ کا اعتراف کیا ہے۔

Tweet from Filmy Newj

پھرہم نے نپر اور ایرا کے انسٹاگرام ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں نپر کا ایک پوسٹ ملا۔جس میں نپر اور ایرا ایک ساتھ نظرآرہے ہیں۔نپر نے کیپشن میں لکھا ہے “ہپی ویلن ٹائن ڈے مائی لو“ایراخان۔

Nupur’s Instagram post

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ عامر خان کی بیٹی ایراخان کسی ہندو لڑکے کو لےکر فرار نہیں ہوئی ہے۔ فٹنیس کوچ نپرشرما کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔

Result: Misleading

Our Sources

Pink:https://www.pinkvilla.com/entertainment/exclusives/exclusive-ira-khan-finds-love-aamir-khans-fitness-coach-nupur-shikhare-during-lockdown-577275

India:https://www.india.com/entertainment/bollywood-news-ira-khan-dating-aamir-khans-fitness-coach-nupur-shikhare-heres-what-we-know-so-far-4223111/

IT:https://www.indiatoday.in/movies/celebrities/story/who-is-nupur-shikhare-ira-khan-s-valentine-1768517-2021-02-12

News18:https://urdu.news18.com/photogallery/entertainment/aamir-khan-daughter-ira-khan-s-boyfriend-nupur-shikhare-became-romantic-said-i-love-you-snm-341943.html

Insta:https://www.instagram.com/p/CLQyPL0pMjd/?utm_source=ig_web_copy_link

Insta:https://www.instagram.com/p/CLJwGAxAhNv/?utm_source=ig_web_copy_link

Newj:https://twitter.com/FilmyNewj/status/1360219949935906817

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular