سوشل میڈیا پر سیلاب میں ڈوبے پاکستان کے سیالکوٹ کے موبائل مارکیٹ کا بتاکر 1 منٹ 1 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ فیس بک صارفین نے لکھا ہے “سیالکوٹ موبائل مارکیٹ میں سیلاب کے حالات”۔

رواں ماہ کی 28 تاریخ کو شائع ہونے والی بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث حالیہ مہینوں میں 800 سے زائد افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
Fact Check/Verification
ایک منٹ ایک سیکنڈ پر مشتمل وائرل کلپ کا ہم نے سب سے پہلے خود تجزیہ کیا۔ اس دوران ہم نے پایا کہ وائرل کلپ میں جو عمارت نظر آرہی ہے اس کا اوپری حصہ موو کر رہا ہے اور سامنے نظر آرہی عمارتی اپنی جگہ ٹھہری ہوئی ہے، ساتھ ہی سیلابی ریلے میں بیچ سڑک پر ایک لکڑی میں لگا پرچم ضم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔


ایسے ہی ویڈیو کے تیسرے فریم میں پانی اچانک تیز رفتار سے کارنر سے بہہ کر نکل جاتا ہے اور چیزیں اپنی جگہ سے ہلتی تک نہیں ہیں۔ اسی طرح چوتھے اور پانچویں فریموں میں بھی کئی ایسے شبہات نظر آئے، جس سے ہمیں اس ویڈیو کے اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا شبہ ظاہر ہوا۔
پھر ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ “فَلڈ اے آئی پاکستان” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں پٹھانی اے آئی نامی ٹک ٹاک ہینڈل کا لنک موصول ہوا۔ اس ہینڈل تک ہم نے کچھ مخصوص ٹول کی مدد سے رسائی کی۔ جہاں ہمیں تین روز قبل شیئر کردہ یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے کیپشن میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید ہمیں اس ہینڈل پر ایسی ہی متعدد ویڈیوز ملیں، جسے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید برآں کرئیٹر نے بھی اس ویڈیو پر اے آئی کا لیبل لگایا ہوا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو کے چند فریمز کا اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز واز اٹ اے آئی اور سائٹ انجن کی مدد سے تجزیہ کیا۔ واز اٹ اے آئی نے اپنے تجزیے میں تصاویر یا اس کے خاص حصے کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ بتایا ہے۔




وہیں سائٹ انجن نے اپنے تجزیہ میں اس ویڈیو کو 87 فیصد اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے سیالکوٹ موبائل مارکیٹ میں سیلابی ریلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Our Sources
Self Analysis
Video shared by TikTok handle @pathaniai
Was it ai tool
Sighte Engine tool