پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeCoronavirusاٹلی کے گرجاگھر پر نظر آیا حیران کن پرندہ؟وائرل دعوے کاپڑھیئے سچ

اٹلی کے گرجاگھر پر نظر آیا حیران کن پرندہ؟وائرل دعوے کاپڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

اٹلی کے گرجاگھر کے گنبد پر ایک عجیب و غریب پرندہ نظر آیا ہے۔جو گنبد پر لگے کروس نشان کو توڑ نے کوشش کررہاہے۔کیا یہ عسایت پر اسلام کے غلبے کا پیغام ہے؟

https://www.facebook.com/712201298907830/videos/543644796278255

تصدیق

سوشل میڈیا کے تقریباً سبھی پلیٹ فارم پر پینتالیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چمگادڑ نما ایک پرندہ گرجا گھر کے گنبد پر بنے کروس کو توڑ نے کی کوشش کررہاہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ وائرل ویڈیو اٹلی کا ہے اور یہ حیران کن پرندہ یہ بتانے کی کوشش کررہاہے کہ عیسایت پر اسلام کے غلبے کا غیبی اشارہ ہے۔واضح رہے کہ وائرل ویڈیو یوٹیوب، واہٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر پر خوب گھوم رہا ہے۔یہاں ایک بات واضح کردوں کے ہمارے کئی قاری نے ہمارے آفیشل واہٹس ایپ نمر 9999499044پروائر ویڈیو کو بھیجا ہے۔تاکہ وہ اس کی سچائی جان سکے۔

 

 <iframe width=”1113″ height=”626″ src=”https://www.youtube.com/embed/WmqhitkXimU” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

<iframe width=”1113″ height=”626″ src=”https://www.youtube.com/embed/t3cVk7bF-QE” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

 

 ہماری کھوج

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کیا اور کچھ کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے کچھ خبروں کے لنکس اور تصویر اسکرین پر دکھا۔جو درج ذیل ہے۔

مذکورہ بالا کھوج کے دوران ملی جانکاری کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو غور سے دیکھا تو اس پر ایک لوگو نظر آیا۔جس پر جے پی جے ڈی لکھا ہوا دکھا۔جس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کو یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل ورجن ملا۔جو تین منٹ تیس سکینڈ کا ہے۔اس ویڈیو کوتین  جون دوہزار انیس میں جے پی جے ڈی پروڈیکشنس نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔اس ویڈیو کو جب ہم نے غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ یہ اینی میٹیڈ ویڈٰو ہے۔جسے لوگ قدرت کا کرشما سمجھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو جے پی جے ڈی نامی دونوں بھائیوں نے مزاح کے لئے بنایا تھا۔جسے کچھ لوگ اب اسلام اور عیسایت سے جوڑ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

 مذکورہ جانکاری سے واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا پرندہ اصلی نہیں ہے بلکہ نقلی(اینی میٹیڈ) ہے۔لیکن ہمیں ان سب سے تسلی نہیں ملی تو جے پی جے ڈی کے یوٹیوب چینل کو سرِ سے کھنگالا۔جہاں ہمیں ایسے سیکڑوں ویڈیو ملے جسے دونوں بھائیوں نے لطفاً بنایا ہے۔جس کو آپ نیچے اسکرین شارٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔یہاں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا گرجا گھر اٹلی کا ہی ہے۔لیکن ویڈیو میں جوپرندہ نظر آرہا ہے وہ اینی میٹیڈ ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔یہ ویڈیو اینی میٹیڈ ہے۔جسے جے پی جے ڈی نامی پروڈیکشنس نے بنایا ہے۔یہاں بتادوں کہ یہ کوئی عیسایت پر اسلاک کے غلبے کا اشارہ نہیں ہے بلکہ اسپین کے دوبھائیوں نے اینی میشن کے ذریعےاس ویڈیو سے اپنے مداحوں کے دل جیتنا چاہا ہے۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک،ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمران کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular