ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkبجنور میں پھل فروش بزرگ شخص پیشاب چھڑک کر بیچ رہا تھا...

بجنور میں پھل فروش بزرگ شخص پیشاب چھڑک کر بیچ رہا تھا کیلا؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

یہ بزرگ شخص بوتل میں پیشاب بھر کر کیلے پر ڈال رہا تھا۔# بجنور۔۔اسے کرونادہشت گرد کہیں یا کرونا جہاد۔

تصدیق

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک منٹ پچیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔جس میں ایک بزرگ شخص کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ویڈیو میں نظر آرہا بزرگ بوتل میں پیشاب کرکے کیلے پر چھڑک کر بیچ رہا تھا۔اس ویڈیو کوپچاس سے زائد ٹویٹر اور فیس بک کے مختلف یوزرس آئی ڈی سے شیئر کیا گیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس ویڈیو کو بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

ہماری تحقیق

وائرل ویڈیو کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے انوڈ کی مدد سے ویڈیو کے کچھ کیفریم نکالے اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کسی بھی طرح کا اطمینان بخش نتیجہ نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں دی نیوزپلانیٹ نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بجنور کے مکھارا محلہ کا ہے۔جہاں بزرگ شخص پھل پر پیشاب چھڑک کر بیچ رہا تھا۔جسے دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولس سے شکایت کی۔پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

مذکورہ میں ملی جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے سوچا کیوں نا  بجنورسٹی ایس پی لکشمی نیواس مشرا سے  وائرل ویڈٰیو کے بارے میں پوچھا جائے۔پھر ہماری ایک ساتھی نے سٹی ایس پی لکشمی نیواس کو فون کال کیا اور ان سے وائرل ویڈیو کے بارے سوال کیا تو انہوں نے صاف طور پر کہا کہ یہ فرضی ویڈیوہے۔بزرگ شخص پیشاب کرنے کے بعد اپنا ہاتھ بوتل کے پانی سے دھو رہا تھا۔جس کا ویڈیو بناکر وائرل کیا گیا ہے۔ایس پی نے یہ کہا کہ ہم نے ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔جسے جلد ہی جیل بھیج دیا جائے گا۔وہیں ہمیں سرچ کے دوران فیس بک پر ایک دوسرا ویڈیو ملا۔جس میں پولس ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر کے لے جارہی ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا بزرگ شخص پیشاب کرنے کے بعد اپنا ہاتھ پانی سے دھورہا تھا۔جس کا ویڈیو بنا کر فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔تاکہ ملک میں رہ رہے اقلیت طبقہ کے خلاف اکثریت طبقہ کے دل میں زہر بھرا جاسکے۔حالانکہ اس سے پہلے بھی اندور کے ایک ویڈیو کو مسلمان کا بتا کر وائرل کیاگیا تھا۔جسے نیوزچیکر نے فرضی ثابت کیا تھا۔  

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک سرچ

پولس ویری فیکیشن

نتائج:فرضی دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular