Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
راہل گاندھی کی بھانجی میرایاگاندھی کے نام 36 ہزار کروڑ کی جائیداد ہیں۔سولہ سال کی عمر میں اتنی دولت کہاں سے پائی میرایا؟
تصدیق
ان دنوں واہٹس ایپ پرراہل گاندھی کے ساتھ میرایاگاندھی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔جس میں جائدات کے حوالے سے دعوے کئے جارہے ہیں۔لکھا ہے میرایاگاندھی چھتیس ہزار کروڑ کی مالک ہے۔اس کی حقیقت جاننے کے لئے جب ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا گذشتہ سال بھی میرایا کے حوالے سے اس طرح کے پوسٹ شیئر کئے گئے تھے۔جن میں میرایا کے نام چھتیس کروڑ کی جائدات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔جو درج ذیل ہے۔
Tributes to a noted visionary, Bharat Ratna Sir M Visvesvaraya ji on his birth anniversary.
On Engineers’ Day, I salute our hard working and talented engineers for their vital role in nation’s development. Their innovation & enterprise is something that is recognised world over.Durgesh Gupta@KU_DurgeshGupta
#RahulGandhi की भांजी मिराया गांधी के नाम 36 हजार करोड़ रुपये की संपत्ति 16 साल की उम्र
में इतनी संपत्ति कहा से पाई, pic.twitter.com/h7v69RhoHE
241:19 PM – Sep 15, 2019Twitter Ads info and privacySee Durgesh Gupta’s other Tweets
ہماری کھوج
میرایا کے حوالے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے راہل گاندھی کے ساتھ میرایا کی تصویر کوریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں میرایا کی وائرل تصویر والی کئی خبریں اسکرین پر ملی۔جس سے پتا چلا کہ میرایا کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب دوہزارپندرہ میں وہ اپنے نانا راجیوگاندھی کے اکہترویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے سمادھی پر گئیں تھیں۔وہیں جب ہم نے خبروں کو پڑھا تو پتا چلا کہ میرایا ایک نیشنل باسکٹ بال کھلاڑی ہیں۔انہوں نے ایک بار ہریانہ کو چیت بھی دلایا ہے۔
مذکورہ خبر وں سے واضح نہیں ہوسکا کہ میرایا کتنے ہزار کروڑ کی مالک ہیں۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کئے۔لیکن وہاں بھی ہمیں میرایا کے جائیداد کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ملا۔البتہ میرایا کے والدین کی جائیداد کے حوالے سے کافی ساری خبریں ملیں۔پتریکانیوز کے فروری دوہزارانیس کی ایک خبر کے مطابق رابرٹ واڈرا پندرہ ہزار کروڑ کے مالک ہیں وہیں پرینکا کی جائیداد کے بارے میں ہمیں موبائل تک اور نیوزایٹین ہندی پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق پرینکا ساڑھےچارسو کروڑ کی مالک ہیں۔لیکن ہمیں کہیں بھی یہ نہیں ملا کہ میرایاگاندھی چھتیس کروڑ کی مالک ہیں۔البتہ میرایا کےوالدین کی جائیداد کو دیکھا جائے تو ظاہر ہے چھتیس کروڑ تو نہیں لیکن اس کے کم کی حصہ دار ہوسکتی ہے۔جب ان کے والدین انہیں سونپیں گے۔وہیں ہمیں پڑتال کے دوران نیوزچیکر کا پرانا ریسرچ ملا۔جس میں اس دعوے کو جھوٹا بتایا گیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ میرایا گاندھی کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔تحقیقات کے دوران ہمیں میرایا کے والدین کی جائیداد کا پتا لگا۔لیکن کہیں بھی میرایا کی جائیداد کا میڈیا رپورٹ نہیں ملا اور ناہی کوئی سرکاری کاغذات۔جس سے ثابت ہوسکے کہ میرایا چھتیس ہزارکروڑ کی مالک ہیں۔
ٹولس کا استعمال
ریورس امیج سرچ
کیورڈ سرچ
یوٹیوب سرچ
نتائج:فرضی دعویٰ
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.