Monday, April 7, 2025
اردو

Fact Check

کیا کپل شرما شو میں شہباز شریف کو ‘بھکاری’ بولا گیا؟ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

banner_image

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر دی کپل شرما شو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کپل شرما شو میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو بھکاری کہا گیا۔ ویڈیو میں “کپل شرما اداکار جون ابراہم سے سوال کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ کون ہے جو بھکاری نہیں ہے، لیکن وہ پیسے مانگتا ہے۔ جس کے جواب میں جون ابراہم شہباز سریف کا نام لیتے ہوئے انہیں بھکاری کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں”۔

ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “کپل شرما اور جون ابراہم کے اس گھٹیا فعل کی میں مذمت کرتا ہوں، شہباز شریف جیسا بھی ہے ہمارے ملک کا وزیراعظم ہے”۔

کپل شرما شو میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف پر اداکار جون ابراہم نے قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا ہے،
Courtesy: FB/ itsammyraja

Fact Check/ Verification

کپل شرما شو میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بھکاری کہے جانے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں سونی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل سیٹ انڈیا پر 21 دسمبر 2022 کو ایک گھنٹہ دس منٹ تینتالیس سکینڈ کی اپلوڈ شدہ کپل شرما شو کی ہوبہو ویڈیو ملی۔

جس کے 46 منٹ کے بعد کپل شرما نے جون ابراہم سے ایک پہیلی بُجھاتے ہوئے کہا کہ “وہ کون ہے جو بکھاری نہیں ہے، لیکن پیسے مانگتا ہے، لڑکی نہیں ہے، لیکن پرس رکھتا ہے، پوجاری نہیں ہے، لیکن گھنٹی بجاتا ہے” جس کے جواب میں جون ابراہم “بس کنڈیکٹر” کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ بتادوں کہ ویڈیو کے اسی حصے کو ایڈیٹ کرکے اب سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پھر ہم نے وائل ویڈیو اور اصل ویڈیو کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اصل ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ دراصل کپل شرما شو پر بالی ووڈ اداکار جون ابراہم اور اداکارہ سونی رائے اپنی فلم “رومیوں اکبر والٹر” کے پرموشن کے سلسلے میں شو میں پہنچے تھے، جسے ایک سچے جاسوس کی کہانی پر مبنی فلم بتاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہے عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر کی سچائی؟ پڑھیں ہماری تحقیقات

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کپل شرما شو میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو بھکاری نہیں کہا گیا ہے، ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔

Result: Altered Video

Our Sources
YouTube video uploaded by SET India on 21 Dec 2022

Self analysis by Newschecker


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,694

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔