منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckViralکیا ہے عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر...

کیا ہے عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر کی سچائی؟ پڑھیں ہماری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی تصویر فیس بک اور ٹویٹر پر خوب گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی شادی میں شریک خاتون کی تصویر کو عمران خان کی تصویر کے ساتھ فوٹو شاپ کے ذرئعے ایڈیٹ کرکے پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔

فیس بک پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یوتھیوں کا کمال، بھارتی شادی میں شریک ایک خاتون کی تصویر پی ٹی آئی سائبر ٹیم نے اپنے مہاتما کے ساتھ فوٹو شاپ کر کے اپنے پی ٹی آئی آفیشل پیج سے شئیر کردی اور یوتھیوں نے یہ کیپشن لگا کے “عجیب بادشاہ تھا، بادشاہوں کی محفل میں غریبوں کو آگے بٹھاتا تھا”” ہزاروں کی تعداد میں اسے سوشل میڈیا پہ وائرل کر دیا۔ یہ ہے پڑھے لکھے جاہلوں کی حالت”۔

عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر ترمیم شدہ نہیں ہے۔
Courtesy:Facebook/Zara Khaan

ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے ساتھ بیٹھی خاتون کی تصویر کو ترمیم شدہ بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

Fact Check/ Verification

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 12 فروری 2023 کو شیئر شدہ وہی تصویر ملی، جسے بھارتی شادی میں شریک خاتون اور ترمیم شدہ بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ اب یہ واضح ہو چکا کہ مذکورہ تصویر کو عمران خان کی پارٹی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔ لیکن اس تصویر کا بھارت سے تعلق اور اس کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔

سب سے پہلے ہم نے عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون کی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پاک پی ایم او کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 31 جنوری 2020 کو شیئر شدہ ایک پوسٹ ملا۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما عمران خان اور خاتون کی دوسرے اینگل سے لی گئی تصاویر ملیں۔ تصاویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق پاکستان میں عمران خان کے دور حکومت کے دوران احساس پی کے اسکیم کے تحت کفالت پروگرام کا افتتاح کیا گیا تھا، جس کا مقصد مستحق خواتین کو امداد فراہم کرنا اور انہیں مضبوط بنانا تھا۔ وائرل تصویر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اسی وگرام کا حصہ ہے۔

Courtesy: Twitter @PakPMO

درج ذیل میں کئے گئے موازنہ دیکھنے سے آپ فرق واضح کرسکتے ہیں۔

Comparison of Viral and Actual Image

کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں 31 جنوری 2020 کو اپلوڈ شدہ پاکستانی نیوز ویب سائٹ 24نیوز ایچ ڈی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر احساس پروگرام کی براہ راست ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے ایک منٹ 22 سکینڈ پر وائرل تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق ڈان نیوز اور ڈیلی ٹائم نے بھی خبریں شائع کی ہیں۔

Courtesy: DailyTimes

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کے بغل میں بیٹھی خاتون والی وائرل تصویر ترمیم شدہ نہیں ہے، بلکہ 2020 میں احساس پی نامی اسکیم کے تحت کفالت پروگرام میں لی گئی تصویر ہے۔

Result: False

Our Sources

Tweet by PTIofficial on 12/02/2023
Tweet by PakPMO on 31/01/2020
Video report published by YouTube channel 24News HD on 31/01/2020
Reports published by Dawn News, DailyTimes on 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular