جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومCoronavirusبالی ووڈ اداکارہ شلپاشٹی نے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کئے...

بالی ووڈ اداکارہ شلپاشٹی نے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کئے بارہ کروڑ روپے؟سچ ہے یا افواہ؟ پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

بالی ووڈ اداکارہ شلپاشٹی نے اپنی بیٹی کے نام پر کرونا متاثرین کے لئے بارہ کروڑ روپے کا چیک سرکار کو دیا ہے۔

تصدیق

جہاں کروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ پریشان حال ہیں۔وہیں سوشل میڈیا پر ان دنوں کرونا کے حوالے سے طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔ان دنوں ٹک ٹاک پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ شلپاشٹی نے اپنی بیٹی کے نام سے کروناوائرس متاثرین  کے لئے سرکار کو بارہ کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر ہزاروں افراد نے لائک اور شیئر کیا ہے۔

Himanshusamrathal29 on TikTok

Himanshusamrathal29(@sacrryboy) has created a short video on TikTok with music Mera Bhart Mahan. thanks for you Shilpa shetti . #LifebuoyKarona #forupage #foruyou #viral #viralvideo #himanshu29 #tiktokindia #tiktok @riyaz.14

ہماری کھوج

اداکارہ شلپا کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ٹک ٹاک پر دعویٰ کرنے والے شخص کی آئی ڈی کو تلاشا۔اس دوران ہمیں اسکیری بوائے کا ٹک ٹاک ہینڈل ملا۔جسے بتیس ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔اتنا ہی نہیں اسکیری نے جو شلپا کے ویڈیو کو اپنے ہینڈل پر اپلوڈ کیا ہے۔اسے چوون ہزار سات سو لوگوں نے لائک کیا ہے۔جبکہ نوسو انیس لوگوں نے اسے شیئر بھی کیا ہے۔تحقیقات کے دوران ہمیں یہ بھی پتا چلا کہ اسکیری عرف ہیمانشو نے پہلے بھی کافی سارے جعلی خبریں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر چکا ہے۔جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔پھر آپ کو ہم شلپا کے حوالے سے اصل جانکاری آگے فراہم کریں گے۔

Himanshusamrathal29 on TikTok

Watch the best short videos of Himanshusamrathal29(@sacrryboy). 427.8K people like this. 32K Followers. 10 Following. ,,,,, follow you me Instagram. I.D Himanshu Samrathal ,,,,,,,,,

یہاں یہ واضح ہوچکا کہ سیکر بوائے جعلی خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اب ہم شلپا کے بارے میں تحقیقات شروع کرتے ہیں کہ شلپا نے سرکاری کھاتے میں کتنے روپے عطیہ کئے ہیں؟ اس کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں این ڈی ٹی ی،لائیوہندوستان،جن ستا سمیت کئی نیوز ویب سائٹ پر اس حوالے سے کئی خبریں ملیں۔جس کے مطابق شلپا شٹی نے پی ایم کیئرفنڈ میں محض اکیس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔اب یہ واضح ہوچکا کہ بارہ کروڑ والا دعویٰ فرضی ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باجود ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جس ویڈیو کے اوپر کیپشن میں بارہلاکھ روپے دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ کب کا ہے؟پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو ملا۔جسے تیس مئی دوہزار بارہ کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔یہ ویڈیو اس وقت بنایا گیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کو جنم دے کر اسپتال سے باہر آرہی تھیں۔

 

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکارہ شلپاشٹی نے پی ایم کیئر فنڈ میں محض اکیس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔بارہ کروڑ والا دعویٰ فرضی ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

انوڈ سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(پراناویڈیو)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular