اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeCoronavirusبالی ووڈ اداکار عامر خان نے آٹے کے ساتھ غریبوں میں تقسیم...

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے آٹے کے ساتھ غریبوں میں تقسیم کئے پندرہ ہزار روپے؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

اداکار عامر خان نے غریبوں میں ایک کیلو آٹے کے ساتھ پندرہ ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔

https//www.youtube.com/watch?v=n-a1Wd7ILMQ&feature=emb_title

تصدیق

ان دنوں یوٹیوب پر عامر خان کی جانب سے آٹے کے ساتھ پسیے عطیہ کرنے کی خبر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک کیلو آٹے کے ساتھ پندرہ ہزار روپے عطیہ کئے گئے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عامرخان نے اس طرح کے کارنامے
کو انجام دیا ہے۔متعدد یوٹیوب چینل نے اس ویڈیو کو اپنے چینلس پر اپلوڈ کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=u17pMaq6frI&feature=emb_title

ہماری تحقیقات

مہلک وباء سے بچنے کے لئے ملک کے بڑے چھوٹے تاجر،اداکار و دیگر افراد نے پی ایم کیئرفنڈ میں پیسے جمع کئے ہیں۔وہیں سلمان خان جیسے بالی ووڈ اداکار نے ہزاروں مزدوروں کی مدد کرکے اپنی دریا دلی کا ثبوت پیش کیاہے۔دوسری جانب عامرخان کےانوکھے طریقے سے کئے گئے عطیہ کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔جس کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا عامرخان نے کروناوائرسے بچنے کے لئے مالی مدد بھی کی ہے یا نہیں؟جہاں ہمیں اس سے متعلق کئی خبریں ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

عامرخان کے متعلق جب ہم نے سرچ کیا تو آج تک کی ایک خبر سے پتاچلا کہ انہوں نے پی ایم کیئرفنڈ میں کچھ پیسے تو عطیہ کئے ہیں۔لیکن انہوں نے اسے مخفی رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق عامر نے کتنے روپے عطیہ کئے ہیں اس کا انکشاف انہوں نے خود بھی نہیں کیا ہے۔انہوں نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں روزانہ مزدوری پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے بھی مدد کا اعلان کیا ہے۔

فلم نقاد ترن آدرش نے سات اپریل کو ایک ٹویٹ کیا تھا۔جس میں انہوں نے جانکاری دی تھی کہ عامرخان نے کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے پی ایم ریلیف فنڈ میں کچھ پیسے عطیہ کئے ہیں۔لیکن کتنا عطیہ کیا ہے اسے پوشیدہ رکھا ہے۔taran adarsh@taran_adarsh

#AamirKhan donates to…
⭐ #PMCares
⭐ #Maharashtra Chief Minister Relief Fund
⭐ Extended support to the daily wage workers of his forthcoming film #LaalSinghChaddha.#COVID19Pandemic #CoronaVirus #Covid_19 #COVID196,7826:50 PM – Apr 7, 2020Twitter Ads info and privacy958 people are talking about this

[removed][removed]

مذکورہ ریسرچ سے واضح ہوچکا کہ عامرخان نے جو کچھ بھی عطیہ کیاہے وہ مخفی رکھا ہے۔لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایک کیلوآٹے میں پیسے رکھ کر کس نے غرباء میں تقسیم کئے ہیں۔اس دعوے کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کئے۔اس دوران ہمیں پاکستانی نیوز سماء ٹی وی اور سیاست نیوز کی رپورٹ ملی۔جس کے مطابق کراچی کے اورنگی میں مستحیقین کو ایک نامعلوم جوڑا ایک
کیلوآٹا اور پندرہ ہزار روپے دے کر چلا گیا۔
https://www.facebook.com/IamShayanSaleem/videos/649782008943780/

پاکستانی نیوز میں کہیں بھی وائرل تصویر نظر نہیں آئی۔پھر ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں پنجاب کیسری اور ون انڈیا پر اس حوالے سے خبریں ملیں۔جس کے مطابق گجرات میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔جہاں سلم علاقے میں ایک کیلو آٹے میں پندرہ ہزار روپے کسی نامعلوم شخص نے غرباء میں تقسیم کیے ہیں۔لیکن عامرخان کاذکر دونوں ویب سائٹ کی نیوز میں موجود نہیں ہے کہ انہوں نے یہ پیسے رکھوائے تھے۔

پنجاب کیسری اور ون انڈیا کی رپورٹ پر اطمینان نہیں ہوا تو ہم نے سورت کے کئی میڈیا رپوٹرس اور پولس افسران سے بات چیت کی۔لیکن اس بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا کہ کس نے یہ تقسیم کروایا ہے۔پھر ہم نے گجراتی زبان میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں سندیش نامی گجراتی زبان کے نیوز ویب سائٹ پر اس دعوے کی سچائی ملی۔

સુરતના સજ્જને કર્યું એવું દાન કે લોકોની આંખમાં આવ્યા પાણી, લીધો લોટ ને નીકળ્યા 15 હજાર રૂપિયા

સુરત – જમણો હાથ આપે અને ડાબા હાથને ખબર પણ ન પડે એ દાન. ભારતીય સંસ્કૃતિમાં ગુપ્તદાનનો અનોખો મહિમા વર્ણવાયો છે. ગુપ્તદાનની આવી જ એક અનોખી ઘટના રાંદેરના ગોરાટ વિસ્તારમાંથી બહાર આવી છે. કોરોના હોટસ્પોટ તરીકે જાહેર કરાયેલા ગોરાટમાં એક…

[removed][removed]

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ واضح ہوگیا کہ گجرات کے سورت میں عامرخان نے آٹے کے ساتھ پیسے نہیں تقسیم کروائے ہیں۔بلکہ کسی اور شخص نے یہ پیسے بٹوائے ہیں۔واضح رہے کہ ہماری تحقیق میں وائرل دعویٰ جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔

ٹولس کا استعمال

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر سرچ

براہ راست رابطہ

اویسم اسکرین شارٹ

نتائج:جھوٹا دعویٰ/ من گھڑت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular