Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
نیپال میں جاری حالیہ "جین زی احتجاج" کے دوران بھارتی قومی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔
یہ ویڈیو تقریباً 3 برس پرانی ہے۔
سوشل میڈیا پر نیپال میں جین زی احتجاج سے منسوب کرکے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ایک گروہ نے بھارتی پرچم لہرایا اور بعد میں دوسرے گروہ نے بھارتی پرچم چھین کر آگ کے حوالے کردیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ نیپال میں جاری حالیہ “جین زی احتجاج” کے دوران پیش آیا ہے۔

وائرل دعوے کی سچائی معلوم کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ اس ویڈیو کا حالیہ نیپال احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحقیقات کے دوران ہمیں بھارتی پرچم نذر آتش کرنے والی ویڈیو 3 مئی 2023 کو بیئنگ چیکم نامی انسٹاگرام ہینڈل اور ہوچا کپگن نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو منی پور میں میتی طبقہ کے لوگوں کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے یوٹیوب پر “میتی برننگ انڈین فلیگ” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں پرچم جلانے والی ہوبہو ویڈیو ننگتم پاؤجیل نامی فیس بک پیج پر 15 اگست 2022 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ کیپشن کو گوگل ترجمہ کیا لیکن کوئی نتائج نہیں ملا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں پیپلز لبریشن آرمی منی پور کی ویب سائٹس پر اصل تفصیلات کے ساتھ ویڈیو دستیاب ہوئی۔ ویڈیو دراصل شمال مشرقی بھارت کے علیحدگی پسند گروپ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) منی پور کی سرگرمیوں سے جڑی ہے۔ اس گروہ نے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم جلایا تھا اور اسے اپنے پروپیگنڈہ مواد کے طور پر جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی یہ ویڈیو جین زی احتجاج سے ایک دن پہلے رقص کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
اس طرح یہ واضح ہو جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر نیپال کے احتجاج سے منسوب کی جانے والی یہ ویڈیو دراصل پرانی ہے اور اس کا تعلق بھارت کے ریاست منی پور میں سرگرم ایک علیحدگی پسند گروہ پی ایل اے سے ہے۔ لہٰذا دعویٰ غلط ہے اور اس ویڈیو کا نیپال میں ہوئے حالیہ جین زی مظاہرے سے تعلق نہیں ہے۔
سوال 1: کیا یہ ویڈیو نیپال کے احتجاج کی ہے؟
جواب: نہیں، یہ ویڈیو نیپال کی نہیں بلکہ منی پور کے علیحدگی پسند گروپ پی ایل اے کی ہے۔
سوال 2: یہ ویڈیو کب سامنے آئی تھی؟
جواب: یہ ویڈیو پہلی بار 15 اگست 2022 کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تھی۔
سوال 3: اصل میں بھارتی پرچم کس نے جلایا تھا؟
جواب: بھارتی پرچم منی پور کے علیحدگی پسند گروپ پی ایل اے نے جلایا تھا، نیپالی مظاہرین نے نہیں۔
سوال 4: کیا ویڈیو کا تعلق حالیہ جین زی احتجاج سے ہے؟
جواب: نہیں، اس ویڈیو کا حالیہ نیپالی احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سوال 5: یہ ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟
جواب: اسے غلط دعووں کے ساتھ نیپا کے حالیہ احتجاج سے جوڑکر شیئر کیا گیا۔
Sources
Instagram post by @being_chikim on 3 May 2023
Video uploaded by YouTube channel Haocha Kipgen on 3 May 2023
Facebook post by NingtamPaojel on 15 Aug 2022
Video found on the website PLA Manipur on 15 Aug 2022