Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
بھارت میں بچے کے ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہی مسلمان خاتون کو ہندو کار ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹکر مار دیا۔
ویڈیو کیرلہ کی ہے اور متاثرہ خاتون اور ملزم کار ڈرائیور کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹ فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر 8 سکینڈ کی کیرلہ کے سڑک حادثے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک برقعہ پوش خاتون ایک بچے کے ساتھ فٹ پاتھ پر جاتی ہوئی نظر آرہی ہے، اچانک ایک تیز رفتار کار پیچھے سے خاتون کو ٹکر مارتی ہے اور بچہ معجزانہ طور پر بچ جاتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، جہاں ہندو ڈرائیور نے جان بوجھ کر برقعہ پوش مسلمان خاتون کو اپنی گاڑی سے کچل دیا۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں پر حملے جاری ہیں۔ ایک مسلمان خاتون جو اپنے بچے کے ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی، اسے ایک ہندو نے جان بوجھ کر گاڑی سے کچل دیا”۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے وائرل کلپ کے چند فریم کو گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں اسی ویڈیو سے متعلق ملیالم کیپشن کے ساتھ تھانتھی ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر 29 اپریل 2025 کواپلوڈ شدہ ویڈیو رپورٹ میں طویل ورژن موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو کیرلہ کے ملاپورم کے کوٹکل علاقے کا بتایا گیا ہے۔ مزید پورے کلپ کو دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ڈرائیور خود زخمی خاتون کی مدد کے لئے اس کے پاس آتا ہے اور اسے لوگوں کی مدد سے اٹھاکر گاڑی میں لے جاتا ہے۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات کے دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی 2 مئی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ واقعہ 26 اپریل کو ملاپورم ضلع کے کوٹکل علاقے میں پیش آیا تھا۔ خاتون کی شناخت سواگتھاماڈو گاؤں کی 33 سالہ بدریہ نام کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہماری ملیالم ٹیم نے کوٹکل اسٹیشن کے انسپکٹر ونود والیاٹور سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ “یہ خبر فرضی ہے، ڈرائیور اور خاتون دونوں کا تعلق مذہب اسلام سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور نے گاڑی روک کرزخمی خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی تھی”۔
لہٰذا نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ کیرلہ کی ہے اور متاثرہ خاتون اور ملزم کار ڈرائیور کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے۔
Sources
Video report published by YouTube channel Thanthi Tv on 29 April 2025
Report published by India Today on 2 May 2025
Telephonic conversation with Vinod Valiyattoor Inspector Kottakkal station
Mohammed Zakariya
June 2, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
April 22, 2025