Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
فتح پور درگاہ پر حملہ کرنے والے ملزم سے پولس سرعام معافی منگوا رہی ہے۔
نہیں، ویڈیو میں نظر آرہا شخص سورت کے آلوک اگروال کے قتل کا ملزم ابرار ہے۔
رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اترپردیش کی فتح پور درگاہ پر توڑپھوڑ کا معاملہ پیش آیا تھا، ابونگر ریڈڈیا میں موجود عبدالصمد کے مقبرے پر ہندو تنظیموں کی جانب سے توڑپھوڑ اور پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں فتح پور پولس نے 160 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے بالائی حصے پر پرانی عمارت نظر آرہی اور تھوڑا نیچے پیلے پگڑی والے شخص کی ایک تصویر دکھائی دے رہی, نیچے کی جانب پولس گرفت میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا ہے اور اس کے ایک پاؤں میں پلاسٹر بھی نظر آ رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے فتح پور درگاہ نواب عبدالصمد میں توڑپھوڑ کی تھی، اب پولس اسے زخمی کرکے سرعام معافی منگوا رہی ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ رومن زبان میں کیپشن لکھا ہے “یہ وہی لوگ ہے جو حملہ کیا تھا فتح پور درگاہ پر”۔

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل کلپ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو شیئر شدہ راجیش-969 نامی انسٹاگرام پر موصول ہوئی۔ جس پر سورت پولس اور ایک ‘لوگو’ نظر آیا، جس میں ‘سورت اپڈیٹس آفیشل’ لکھا ہوا تھا۔

پھر ہم نے گوگل پر” سورت پولس اریسٹ، سورت اپڈیٹس آفیشل” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 9 اگست 2025 کو سورت اپڈیٹس آفیشل نامی انسٹاگرام پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق پولس گرفت میں معافی مانگ رہے اس شخص کو سورت پولس نے آلوک اگروال قتل کیس کے تیسرے ملزم کے طور پرگرفتار کیا ہے۔ آلوک کا قتل سورت کے ڈمبھل، لیمبایت میں ہوا تھا۔

پھر ہم نے گوگل پر “سورت، آلوک اگروال قتل، تیسرا ملزم گرفتار” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں نیوز18 گجرات اور بھاسکر انگلش کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق خبریں موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق ویڈیو میں نظر آرہا شخص ٹیکسٹائل بروکرآلوک قتل کیس کا اہم ملزم ابرار عرف راسی ابراہیم شیخ ہے، جسے پولس نے گرفتار کرلیا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو سورت پولس کے آفیشل انسٹاگرام پر 8 اگست کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔
اس طرح نیوز چیکر کو تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا فتح پور درگاہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ سورت کے ٹیکسٹائل بروکر آلوک قتل کیس کا اہم ملزم ابرار عرف راسی ابراہیم شیخ ہے، جسے پولس نے گرفتار کیا ہے۔
Our Sources
Instagram posts by @rajesh__969 and @suratupdatesofficial on 09 Aug 2025
Reports published by Bhaskar English and News18 Gujarat on 09 Aug 2025
Instagram post by @suratcitypolice on 08 Aug 2025
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
July 23, 2025
Mohammed Zakariya
July 14, 2025