Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر عربی اور اردو کیپشن کے ساتھ ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کو طالبانی جنگجو کا بتاکر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ افغانستان میں جنگ جیتنے کے بعد ایک طالبانی لوگوں کو آئیس کریم کھلا رہا ہے۔
طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد مختلف ممالک کے ویڈیو اور تصاویر کو طنزیہ اور غیر طنزیہ دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا کے علاوہ ٹی وی چینلوں نے بھی شیئر کیا ہے۔ ان دنوں ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر مختلف دعوے کے ساتھ انٹرنیٹ پر خوب گشت کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص کابل فتح کرنے کے بعد لوگوں میں خوشی کے مارے آئیسکریم تقسیم کر رہا ہے۔ درج ذیل میں آپ سبھی طرح کے وائرل پوسٹ یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “طالبان آئیس کریم” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 9,383 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص والی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کئی نتائج ملے۔
ہم نے جب طالبان آئیس کریم کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں نوبھارت ٹائمس پر شائع خبر کے ساتھ وائرل تصویر ملی۔ جس میں وائرل تصویر میں سوشل میڈیا کا حوالا دیا گیا ہے اور اسے طالبان جنگجو بتاکر خبر شائع کی گئی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں ڈیم فنی تھنگ نامی بلوگ پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں تصویر کو افغانستان کے پولِ خمری کا بتایا گیا ہے۔ جہاں ایک افغانی شخص ہاتھوں میں آئیس کریم کا کون لئے کھڑا ہے۔
پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو سرچ کیا تو ہمیں اسٹیو میکوری نام کا بلاگ ملا۔ جس میں ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ تصویر افغانستان کے پولِ خمری کی ہے۔
پھر ہم نے اسٹیو میکوری نام کو انسٹاگرام پر سرچ کیا تو ہمیں اس نام کا ایک آفیشل پروفائل ملا۔ اسکرال کرنے پر ہمیں وائرل تصویر ملی۔ جس کے کیپشن میں اسٹیو میکوری نے کیپشن میں” 2002 میں افغانستان کے پول خمری میں ایک شخص اپنے بچوں کے لئے آئیس کریم خرید کر اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے ہے” لکھا ہے۔ اسی کیپشن کے ساتھ ہمیں وائرل تصویر اسٹیو میکوری کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا طالبانی کمانڈر نے کہا امریکہ نے نہیں بلکہ پاکستان نے افغانستان کو تباہ کیا ہے؟
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر 19 سال پرانی ہے اور اس تصویر کا طالبانی جنگجو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کے پولِ خمری کی ہے، جہاں ایک شخص اپنے بچوں کے لئے آئیس کریم خرید کر لے جا رہا ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 23, 2021
Mohammed Zakariya
September 29, 2021
Mohammed Zakariya
February 2, 2022