Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
فرانس میں جمہوریت کی یہ علم بردار پولیس ایک مسلمان خاتون کے سر سے زبردستی دوپٹہ اتار کر اُسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کیا ہم سب اب بھی فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ نہیں کرینگے؟؟؟ سب شیئر کریں۔
فرانس کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟
سوشل میڈیا پر ایک منٹ کاایک ویڈیو خوب گردش کررہاہے۔جس میں ایک پولس اہلکار خاتون کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہاہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ خاتون مسلم ہے اور فرانس کی پولس محض اسلئے اس پر ظلم کررہی ہے کہ وہ حجاب پہنے ہوئی ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔
محمد سعد کھٹک کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
ضیاء الحق کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
وکیل کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
اللہ کا پیارا نامی ٹویٹر یوزر کاآرکائیو لنک۔
Fact check / Verification
پولس کی خاتون پر تشدد کے ویڈیو کو ہم نے کچھ اہم ٹولس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران اسکرین پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے کئی لنک فراہم ہوئے۔جس میں ویڈیو کو 2017کا بتایا گیا ہے۔
مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کئے۔جہاں ہمیں غیرملکی نیوز ڈیلی میل،نیویارک پوسٹ،سی ٹی وی نیوز اور سی بی سی نیوز ویب سائٹ پر 26،27 اور 30 اکتوبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو کنیڈا کے کیلگری شہر کی ہے۔جس میں ایک پولس والا خاتون مجرم پر تشدد کررہاہے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو 2017 کا ہے۔تشدد کررہے پولس والے پر کیس چل چکا ہے۔ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی کا نام دالیہ کافی(Dalia Kafi)اور کانسٹیبل کا نام ا لیکس ڈن (Alex Dunn) ہے۔
وہیں سرچ کے دوران660نیوز نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس میں بھی یہی جانکاری دی گئی ہے کہ کنیڈا کے شہر کیلگری میں خاتون کو الیکس ڈن نامی کانسٹیبل نے 3سال پہلے تشدد کا شکار بنایا تھا۔رپوٹ کے مطابق کانسٹیبل نے دالیہ کافی کا اسکارف ہٹانے کی کوشش کی تھی۔لیکن منع کرنے پر اسے زمین پر پٹخ دیا تھا۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا فرانس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بلکہ یہ ویڈیو کنیڈا کے کیلگری شہر کا ہے۔جہاں مجرم خاتون کو کانسٹیبل الیکس ڈن نے اپنے تشدد کا شکار بنایا تھا۔بتادوں کہ یہ ویڈیو2017 کی ہے اور اس معاملے میں کانسٹیبل پر کیس بھی درج ہوچکا ہے۔
Result:False
Our Sources
DailyMail:https://www.dailymail.co.uk/news/article-8893213/Surveillance-footage-shows-Calgary-cop-slamming-handcuffed-black-woman-face-floor.html
Newyorkpost:https://nypost.com/2020/10/30/shocking-video-captures-cop-body-slamming-woman-in-handcuffs/
CTVNews:https://calgary.ctvnews.ca/video-released-of-violent-2017-arrest-as-part-of-calgary-police-officer-s-assault-trial-1.5163824
CBCNews:https://www.cbc.ca/news/canada/calgary/calgary-police-alex-dunn-assault-trial-video-1.5777524
660News:https://www.youtube.com/watch?v=P8H__V25BJg
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.