Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
انڈیا ٹی وی کا معروف شو آپ کی عدالت میں ذاکر نائک صحافی رجت شرما کے آمنے سامنے ہیں۔
آپ کی عدالت پروگرام میں ذاکر نائک کے بیان والا وائرل ویڈیو!
فیس بک پر ذاکرنائک کا ایک 6 منٹ5سکینڈ کا ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں ایک لڑکی سوال کرتی ہے کہ ” سارے مسلمان پاکستانی سوچ نہیں رکھتے ہیں لیکن ہردہشت گرد مسلمان ہی کیوں ہوتاہے؟جس کا جواب ذاکرنائک دیتے ہیں۔اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ رجت شرما کا معروف شو آپ کی عدالت میں ذاکرنائک مذکورہ لڑکی کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔دِلورعلی ملک نامی یوزر نےویڈیو کوسترہ اگست کو شیئر کیاتھا۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 13ہزار یوزرس شیئر کرچکے ہیں۔جبکہ 47ہزار لائک کیا جاچکا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگریوزرس کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔
دِلورعلی ملک کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
آسام ویٹنگ پبلک نیوز کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
Fact Check/Verification
وائرل ویڈیو کے حوالے سے جب ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ اہم ٹولس کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتاچلا کہ مذکورہ دعوے والا ذاکرنائک کا ویڈیو 4مہینے پہلے بھی اسی دعوے کے ساتھ وائرل ہوچکا ہے۔
پھر ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے یوٹیوب پر ذاکر نائک کے وائرل ویڈیو کو تلاشا۔جہاں ہمیں این ایس ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر 7سال پرانہ 3گھنٹہ 14منٹ 55سکینڈ کا وائرل ویڈیو ملا۔جس میں ذاکرنائک”کیادہشت گردی مسلمانوں کی وراثت ہے”اس موضوع پر تقریر کیا ہے۔ویڈیو کے 38منٹ 25 سکینڈ کے بعد وہ باتیں کہہ رہے ہیں جو اب وائرل ہورہا ہے۔بتادوں کہ ڈاکٹرذاکرنائک اپنے بیان میں دہشت گردی کی تفصیل بتارہے ہیں۔
وہیں سرچ کے دوران 8سال پرانہ ذاکرنائک کا ایک اور ویڈیو ملا۔جس میں بھی دہشت گردوں کی تاریخ بتارہے ہیں کہ مسلمان نہیں بلکہ یہودیوں نے دہشت گردی کا آغاز کیا تھا۔
مذکورہ جانکاری سے پتاچلاکہ ڈاکٹر ذاکر نائک کا یہ بیان 8سال سے بھی زیادہ پرانہ ہے۔وہیں جب ہم نے ذاکر نائک کے بارے سرچ کیا تو پتا چلا کہ ان پر بھڑکاؤبھاشن کا الزام بھی عائد ہوچکا ہے۔اس وقت وہ ملیشیا کے میں پناہ گزیں ہیں۔
پھر ہم نے جب 6منٹ کے وائرل ویڈیو کو غورسے دیکھا تو پتا چلا کہ وائرل ویڈیو میں ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی ہیں۔جن سےانڈیا ٹی وی کے اینکر رجت شرما آپ کی عدالت میں سوال و جواب کررہے ہیں۔تب ہم نے انڈیا ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر سرچ کیا تو ہمیں آپ کی عدالت والی اویسی کا انٹرویو ملا۔
پورے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو 1گھنٹہ ایک منٹ 50 سکینڈ پر ہمیں وائرل ویڈیو میں سوال کررہی لڑکی کا نظر آئی۔وہی آواز وہی انداز تھی۔جو وائرل ویڈیو میں تھا۔جس پر اویسی نےخوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاتماگاندھی،اندراگاندھی ،گجرات فساد،دہلی میں سکھوں کا قتل عام کرنے والے مسلمان نہیں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بلکہ وہ بذات خود ایک نیامذہب بنالیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عدالت والے وائرل ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کیاگیا ہے۔ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے انٹرویو کو ذاکر نائک کا بتاکر سوشل میڈیا پرشیئر کیاگیاہےتاکہ پر عوام کو گمراہ کیاجائے۔
Result: Fabricated/False
Our Sources
NSTVIndia:https://www.youtube.com/watch?v=eq03ZAXwtlI
YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=1NEUZ1xXIWA
IndiaTv:https://www.youtube.com/watch?v=Ffkf3tosmKw
IndiaTv:https://www.youtube.com/watch?v=u9d4-me7hTc
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.