اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Check2018میں ہوئے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو گمراہ کن...

2018میں ہوئے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جارہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر لداخ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔۔۔

Viral Image From Facebook

ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

ان دنوں سوشل میڈیاپر ہیلی کاپٹرحادثے کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لداخ میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔آپ کو بتادوں کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ زیادہ تر پاکستانی ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔پاکستان کے اردو نیوزایجنسی باغی ٹی وی نے بھی اس تصویر کوسکم کا بتا کرخبر شائع کی ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔

ٹوڈے پاکستان نامی پیج نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر 14ستمبر کو شیئر کی تھی۔آرکائیو لنک۔

تہذیب حسن نے 13ستمبر کو وائرل تصویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی تھا۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر شکیل پرویز نامی یوزر نے بھی شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

پاکستانی اردو نیوزایجنسی باغی ٹی وی نے لکھا ہے کہ سکم کے مکتانگ میں ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا ر ہوگیا ہے۔آرکائیو لنک۔

اس کے علاوہ مبشرلقمان نامی ٹویٹر یوزر نے اس تصویر کی حقائق جاننے کی طلب کی ہے۔

Fact Check/ Verification 

وائرل تصویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے تصویر کو گوگل کروم پر سرچ کیا۔اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی ،نؤبھارت ٹآئمس اور پتریکا نیوز پر شائع 3اپریل 2018 کی خبریں ملی۔جس میں وائرل تصویر کی اصل سچائی بیان کی گئی ہے۔رپوٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی-17ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران لوہے کی راڈ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں سوار7افراد کو باحفاظت نکال لیاگیا تھا۔جن میں پائلٹ سمیت 4افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر لداخ کی نہیں ہے اور ناہی حال کے دنوں میں کوئی فضائیہ حادثہ بھارت میں ہوا ہے۔لیکن ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں پی آئی بی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں اس تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا گیا ہے۔یہ ٹویت 15ستمبر 2020 کا ہے۔

نیوزچیکر کی ٹیم پہلے بھی پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈل سے کئے گئے فرضی خبروں کو ڈیبنک کرچکا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کی وائرل تصویر 2018 کی ہے۔یہ حادثہ لداخ میں نہیں بلکہ اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں پیش آیا تھا جہاں لوہے کےراڈ سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

Result: Misplaced ContextFalse

Our Sources

ndtv:https://khabar.ndtv.com/news/india/army-mi-17-helicopter-accident-caught-on-camera-near-kedarnath-temple-in-uttarakhand-1832458

NBT:https://navbharattimes.indiatimes.com/state/uttarakhand/dehradun/helicopter-crash-again-raised-questions-on-security-of-air-traffic/articleshow/63600164.cms

patrika:https://www.patrika.com/miscellenous-india/cargo-helicopter-catches-fire-in-uttarakhand-1-2589228/

PIB:https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1305793162271625216

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular