اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا دوکان کے سامنے مردہ پڑا شخص کرونا مریض ہے؟وائرل دعوے کا...

کیا دوکان کے سامنے مردہ پڑا شخص کرونا مریض ہے؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر دوکان کے سامنے مردہ پڑا شخص کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ کرونا کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ بہار کے سیوان میں ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے ایک کرونا مریض نے دم توڑ دیا۔یہ علاقہ بہار بی جے پی کے سابق صدر اور موجودہ وزیرصحت منگل پانڈے کا اسمبلی حلقہ ہے۔

Verification

ملک بھر میں کروناوائرس کا قہر برپا ہے۔بہار میں بھی کرونا کے پیش نظر اکتیس جولائی تک لاک ڈان لگا دیا گیا ہے۔اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔جس میں ایک شخص دوکان کے سامنے مردہ پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بہار وزیر صحت کے اسمبلی حلقے میں سیوان میں ایک میڈیکل اسٹور کے سامنے ایک کرونامریض نے دم توڑ دیا۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہے۔

ٹویٹر پر مکرم اور ویویککمار سنگھ نے مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک دونوں کے نام پر کلک کرکے دیکھیں۔

Fact check

وائرل تصویر کو سب سے پہلے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے سوچا کیوں نہ بی جے پی لیڈر منگل پانڈے کا جو حلقہ بتایا جارہا ہے کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟پھر ہم نے سرچ کیا تو پتا چلا سیوان منگل پانڈے کا حلقہ نہیں ہے بلکہ ان کا آبائی ضلع ہے۔دراصل منگل پانڈے بہار ایم ایل سی کے رکن ہیں۔وہیں جب ہم نے بہار اسمبلی کے ویب سائٹ کو کھنگالا تو پتا چلا کہ سیوان کے ایم ایل اے بی جے پی کے ویاس دیو پرساد ہیں۔

درجہ ذیل میں دونوں لیڈر کی تصاویر زیر غور ہے۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا کہ “آیا بہار میں کروناوائرس کی وجہ سے سڑک پر کسی شخص کی موت ہوئی ہے”لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے سوچا کیوں نہ سیوان کے کلیٹر سے بات کی جائے۔جب ہم نے انہیں فون کیا تو نمبر آؤٹ آف ریچ بتایا۔اسی اثناء سرچ کیا تو ہمیں آج تک نیوز ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے فیکٹ چیک ملا۔جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرل تصویر جو شخص مردہ نظر آرہا ہے۔دراصل اس کی موت کورناوائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔بلکہ اس کی موت کارڈیک اریسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔مردہ شخص کا نام دھرمناتھ رائے ہے۔وہ بہار کے سیوان کے راج پور کا رہنے والا ہے۔سترہ جولائی کو اس کی موت ہوئی تھی۔

بہار اور بی جے پی لیڈر کے حوالے سے فرضی دعوے والی خبروں کو نیوزچیکر کی ٹیم پہلے بھی ڈیبنک کر چکی ہے۔

نیوزچکر کی تحۡیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظرآرہا شخص کی موت کروناوائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ کارڈیک اریسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مردہ شخص سیوان کے راج پور کا رہنے والا ہے۔

Our Sources

aajtak:https://aajtak.intoday.in/story/fact-check-coronavirus-bjp-viral-photo-bihar-minister-social-media-1-1212162.html

Result:Misleading

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular