Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ریلیز کے ساتھ ہی عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں عامر خان کہہ رہے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو ان کی فلم پسند نہیں آئی اور وہ اس کے فلاپ ہونے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر نے یہ بیان فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے حوالے سے دیا ہے۔
Fact
دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں ویڈیو کے اوپری حصے کے دائیں جانب ‘ہندی رش’ لکھا ہوا نظر آیا۔ اس کے بعد ہم نے ‘ہندی رش’ کا یوٹیوب چینل تلاش کرنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں 27 نومبر 2018 کو اس چینل پر اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی۔ جس کے ٹائٹل میں ‘”ٹھگز آف ہندوستان کے فلاپ ہونے پر عامر خان نے مانگی معافی” لکھا ہے۔
مزید سرچ کرنے پر ہمیں 27 نومبر 2018 کو امر اجالا کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے فلاپ ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ناظرین سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ پسند نہیں آئی اور وہ اس کے لئے معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ عامر خان کے چار سال پرانے بیان کو ان کی حالیہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ سے منسوب کر کے جھوٹے دعوے شیئر کئے جا رہے ہیں۔
Result: False
اگر آپ کو یہ فیکٹ چیک پسند آیا ہے اور اس طرح کے مزید فیکٹ چیک پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.