ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkعامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری...

عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کے عوض نہیں دیا انعام، فرضی خبر وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

یوٹیوب، فیس بک اور واہٹس ایپ پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کی عوض میں انعام کے طور پر 3 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ ایک یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بی بی مسکان کو اس کی بہادری کی وجہ سے 3 کروڑ روپے انعام دیئے ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اداکار سلمان خان نے بھی 3 کروڑ کا چیک مسکان کو دیا ہے۔

عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کے عوض نہیں دیا انعام کے طور پر رقم، فرضی خبر وائرل
screen shot of Youtube
screen shot of facebook

اس حوالے سے ہمیں واہٹس ایپ پر ایک قاری نے بھی تحقیقات کے لئے ایک ویڈیو بھیجا تھا، جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

یوٹیوب پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

دوسرا دعویٰ

اداکار سلمان خان کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

screen shot of Youtube

Fact Check/Verification

عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کے عوض میں 3 کروڑ روپے انعام کے طور پر دیئے ہیں۔ اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے عامر خان اور سلمان خان کے حوالے سے کئے گئے دعوے سے متعلق گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے عامر خان اور سلمان خان کے آفیشل ہینڈلس کو کھنگالا۔ لیکن ہمیں وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔

مذکورہ دعوے کے حوالے سے ہم نے یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سالار نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر مسکان کے والد کا انٹرویو ملا۔ جس میں مسکان خان کے والد محمد حسین خان یہ کہتے ہوئے صاف طور پر سنے جا سکتے ہیں کہ ان کی بیٹی مسکان کو کسی بھی بالی ووڈ اداکار نے روپے نہیں دیئے ہیں، خاص کر انہوں نے سلمان خان کا نام لے کر کہا کہ یہ جھوٹی خبر ہے کہ انہیں سلمان خان نے پیسے دیئے ہیں اور اگر وہ دیں گے بھی تو نہیں لیں گے۔

Courtesy:YouTube/SalarNews

مسکان کے والد نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے جو 5 لاکھ کی رقم دی تھی، اس سے وہ مسکان کے نام سے ایک آکسیجن ایمبولینس چلائیں گے جو عوام کی خدمت کے لئے ہوگا۔ مزید انہوں نے لوگوں سے جھوٹی خبر نہ پھیلانے کی اپیل بھی کی ہے۔

ہم نے سالار نیوز کے آفیشل نمبر پر رابطہ کیا، وہاں ہمیں ابوبکر نامی سالار نیوز کے سینیئر ویڈیو صحافی کا نمبر ملا، ہم نے جب ابوبکر سے فون پر رابطہ کیا تو پہلا سوال یہ پوچھا کہ کیا مسکان خان کے والد محمد حسین خان کا جو انٹرویو سالار یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا ہے وہ کیا خود سالار نیوز کی ہی ٹیم کی طرف سے لیا گیا ہے؟ جواب میں ابوبکر نے کہا کہ مسکان خان کے والد کا انٹرویو انہوں نے باضابطے خود لیا تھا۔

سینیئر صحافی ابوبکر سے بات چیت کے دوران مسکان خان کے والد نے جو باتیں ان سے کہی تھیں، اس بات کا بھی تذکرہ ابوبکر نے ہم سے کیا۔ ان کے مطابق مسکان کے والد نے بتایا کہ جو افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں کہ عامر خان یا سلمان خان نے مسکان کو 3 کروڑ روپئے دیئے تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے کسی سے مدد یا پیسوں کی مانگ کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے باقی لوگوں سے جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نعرے لگانے والی مسکان خان کے ساتھ کھڑے شخص ان کے والد نہیں ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ اداکار عامر خان اور سلمان خان کی جانب سے مسکان خان کو 3 کروڑ روپے انعام کے طور پر دیئے جانے کا دعویٰ فرضی ہے۔ مسکان کے والد محمد حسین خان نے سالار نیوز کے سینئر ویڈیو صحافی ابوبکر سے بات چیت میں کہا تھا کہ جو مسکان کو انعامی رقم دینے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہے۔


Result:Fabricated/False

Our Sources

SalarNews:https://www.youtube.com/watch?v=DNzbui7nbw

Direct contect: Salar video journalist abu bakar


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular