Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں نظر آرہا لڑکا شاہ رخ خان سے ملتا جلتا ہے اور یہ ایک کشمیری لڑکے کی تصویر ہے۔ اللہ کرے اس کے نصیب شاہ رخ سے بھی بہتر ہوں۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں

نسیم شاہد کے ٹویٹر پوسٹ کاآرکائیو لنک
زینت کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
عابد میر ماگامی نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
پرسٹائن کشمیری نیوز کے آرکائیو لنک۔
کشمیرپین نیوز کے آرکائیو لنک۔

اداکار شارخ خان کے حوالے سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کےلئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے تصویر کو ین ڈیکس پر سرچ کیا۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

ین ڈیکس پر وی کے ایس ٹی رانا نامی ویب سائٹ کا ایک لنک فراہم ہوا۔جب ہم نے اسے کلک کیاتو پتاچلا کہ شارخ خان کی تصویر فیس ایپ کے ذریعے تبدیل کی گئی ہے۔

پھر ہم نے وائرل تصویر کی اصل تصویر کو کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل پر تلاشناشروع کیا۔تب ہمیں انڈیا ٹی وی پر شائع خبر کے ساتھ اصل تصویر ملی۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر شاہ رخ خان کی ہی ہے۔پھر ہم نے فیس ایپ سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں انڈین ایکسپریس پر شائع ۱۸جولائی دوہزارسترہ کی ایک خبر ملی۔جس میں کئی بالی ووڈ اداکار اور اداکارہ کی فیس ایپ کے ذریعے تبدیل کی ہوئی تصاویر کے ساتھ ایک خبر ملی۔جس میں فیس ایپ فلٹرکے بارے میں جانکاری دی گئی ہے کہ اس ایپ کےذریعے انسان اپنی تصویر کو بوڑھا اور جوان بناسکتا ہے۔

سبھی تحقیقات کےباوجود ہم نے فیس ایپ کو پلےاسٹور پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس ایپ کے ذریعے واقعی انسان اپنی شکل میں رد و بدل کرسکتا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کسی کشمیری لڑکے کی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ہی ہے۔اس تصویر کو فیس ایپ نامی ایپ سے ایڈٹ کر کے بنایا گیا ہے۔
VK:https://vkstrana.ru/id586388199
ITv:https://www.indiatvnews.com/entertainment/bollywood/shah-rukh-khan-039-s-wax-figure-to-enter-madame-tussauds-1181.html
IEP:https://indianexpress.com/photos/entertainment-gallery/bollywood-actors-faceapp-old-age-shah-rukh-akshay-salman-priyanka-5834053/
Gp:https://play.google.com/store/apps/details?id=io.faceapp
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 23, 2021
Mohammed Zakariya
September 29, 2021
Mohammed Zakariya
February 2, 2022