Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
قدرتی کرشما، چاند کے زمین کے قریب آتے ہی ساری چیزی فضاء میں تیرنے لگی۔
Fact
یہ ایڈ فلم کا ایک کلپ ہے، جسے وی ایف ایکس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں زمین کے قریب چاند آتے ہوئے نظر آرہا ہے، جس کے بعد زمین سے آسمان کی طرف گاڑیاں، گھر، گملے اور جانور وغیرہ سب فضاء میں تیرنے لگتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر ایک قدرتی کرشما ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ میں کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی ہیں۔ اس ویڈیو کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 2.8 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ 88 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔
چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں اڑ نے لگی چیزوں والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 23 فروری 2022 کو شیئر شدہ آئی جی کریٹی ویٹی نام کے انسٹاگرام ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اگر چاند زمین سے ٹکرا جائے تو کیا ہوگا؟ ساتھ ہی اس فلم کو بنانے والے شٹر آتھریٹی نام کے انسٹاگرام ہینڈل کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے”۔
پھر ہم نے شٹر آتھریٹی کے انسٹاگرام ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں اسکرال کرنے پر وہی ویڈیو ملی، جسے قدرتی کرشمے کا بتا کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھی یہ ویڈیو شیئر کر کے کیپپشن میں لکھا ہے کہ “اگر چاند زمین سے ٹکرا جائے تو کیا ہوگا؟” ساتھ ہی “مون فال” فلم کے ریلیز سے متعلق معلومات بھی دی گئی ہیں اور “مون فال” فلم سے پارٹنرشپ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو اسپانسر کرنے کے لئے لائنس گیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیشٹیگ ایڈ کا استعمال بھی پوسٹ میں ہوا ہے اور اس ویڈیو کے کردار اور وی ایف ایکس آرٹسٹ کے ناموں کا بھی ذکر ہے۔
اس کے علاوہ شٹر آتھریٹی کے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو ملی۔ ہم نے اباؤٹ سیکشن کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ اس یوٹیوب چینل کے مالک کا نام راگھو ہے، یہ ایک فلم میکر اور وی ایف ایکس آرٹسٹ ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ “چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی” اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو دراصل وی ایف ایک کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
Our Sources
Instagram post by @ig_creativity and @shutterauthority on 02, 23 Feb 2022
Video uploaded by YouTube Channel Shutter Authority on 3 Feb 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
August 6, 2021
Mohammed Zakariya
March 13, 2021
Mohammed Zakariya
August 3, 2020